سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

دہلی-ممبئی ایکسپریس وے

Posted On: 31 JUL 2024 1:37PM by PIB Delhi

وزارت نے 1386 کلومیٹرطویل 53 پیکجوں کی ترقی سمیت دہلی-ممبئی ایکسپریس وے کی تعمیرکا کام شروع کیا ہے۔ جون 2024 تک، کل 26 پیکجز مکمل ہو چکے ہیں۔ کام کی فزیکل پروگریس 82 فیصد ہے اور مجموعی طورپر 1136 کلومیٹر کی تعمیر ہوچکی ہے۔

تکمیل کے لئے نظرثانی شدہ تاریخ اکتوبر، 2025 ہے۔

یہ راہداری دہلی، اتر پردیش، ہریانہ، راجستھان، مدھیہ پردیش، گجرات اور مہاراشٹر کے اندر بڑے اقتصادی مراکز سے رابطہ فراہم کرتی ہے۔ ڈی پی آر کے مطابق، دہلی سے جے این پی ٹی کے فاصلے میں تقریباً 180 کلومیٹر کی کمی اور منسلک مقامات کے سفر کے وقت میں 50 فیصد تک کی کمی آئے گی۔

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

**********

 

ش ح ۔  ف ا - م ش

U. No.9047



(Release ID: 2039528) Visitor Counter : 17