سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

علاقائی رابطہ

Posted On: 31 JUL 2024 1:34PM by PIB Delhi

وزارت بنیادی طور پر قومی شاہراہوں (این ایچ) کی ترقی اور دیکھ بھال کے لیے ذمہ دار ہے۔ این ایچ کی ترقی پورے حکومتی نقطہ نظر میں پی ایم گتی شکتی فریم ورک کے ذریعے نیٹ ورک کی منصوبہ بندی کے بعد کی جاتی ہے۔ اس طرح کی ترقی کی منصوبہ بندی کرتے وقت، اہم اقتصادی، سیاحتی اور مذہبی مراکز/ نوڈس،  جس میں  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر سے رابطہ شامل ہے، کو ہمیشہ مدنظر رکھا جاتا ہے۔

ملک میں این ایچ کی لمبائی مارچ 2014 میں 91,287 کلومیٹر سے 1.6 گنا بڑھ کر اس وقت 1,46,126 کلومیٹر ہو گئی ہے۔ وزارت نے 98,021 کلومیٹر این ایچ کی تعمیر کی ہے جس پر اپریل 2014 سے اب تک 14.55 لاکھ کروڑروپے کی لاگت آئی ہے۔ تازہ ترین دستیاب ریکارڈ کے مطابق، 784 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں سے، 746این ایچ کے 10 کلومیٹر کےدائرے میں ہے۔

ریاست اتر پردیش کے تمام اضلاع کو این ایچ کے ذریعے جوڑا گیا ہے، ریاست میں اپریل 2014 سے 1,53,918 کروڑ روپئے خرچ کرکے تقریباً 7,554 کلومیٹر طویل این ایچ کی تعمیر  کی گئی ہے۔ اترپردیش میں 75 ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں سے 73 ہیڈکوارٹر این ایچ سے 10 کلومیٹر کے دائرے میں ہے۔

انفراسٹرکچر کا شعبہ جو معیشت کا بنیادی محرک ہے تیز رفتار اقتصادی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتا ہے۔

ملک میں این ایچ نیٹ ورک مارچ 2014 میں 91,287 کلومیٹر سے 1.6 گنا بڑھ کر اس وقت 1,46,126 کلومیٹر ہو گیا ہے۔ وزارت کا مختص بجٹ 2013-14 میں تقریباً 31,130 کروڑ روپے سے بڑھ کر  2024-25 میں تقریباً 2,84,000 کروڑروپے  ہوگیا ہے۔ بجٹ میں اس طرح کے اضافے سے ، این ایچ کے معیار میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔ 4 لین اور اس سے اوپر کے این ایچ نیٹ ورک کی لمبائی 2014 میں 18,371 کلومیٹر سے 2.5 گنا بڑھ کر 48,422 کلومیٹر ہو گئی ہے۔ نیز 2 لین سے کم این ایچ 27,517 کلومیٹر سے کم ہو کر 13,000 کلومیٹر تک رہ  گئے ہیں جس سے 2 لین سے کم این ایچ کا حصہ کل این ایچ نیٹ ورک کے 30فیصد سے کم ہو کر 10فیصد رہ گیا ہے۔

مندرجہ بالا پیش رفتوں نے علاقائی رابطے میں اضافہ کیا ہے۔

یہ معلومات سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب دی۔

 

********

 

ش ح۔م م۔ع ن

 (U: 9046)



(Release ID: 2039527) Visitor Counter : 26


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil