وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
‘اے- ہیلپ ’پروگرام مویشیوں کے کسانوں اور محکمہ کے درمیان ایک اہم ربط قائم کرے گا: جناب پوران کمار گرونگ
اے-ہیلپ ورکرز کاشتکاروں کی مناسب مدد کر کے مویشیوں کے شعبے کی ترقی میں تعاون کرتے ہیں: محترمہ الکا اپادھیائے
Posted On:
31 JUL 2024 1:07PM by PIB Delhi
مویشی پروری اورپالتو جانوروں اور مویشیوں کی بیماریوں اورعلا ج معالجےسے متعلق خدمات کے محکمہ کے وزیر جناب پورن کمار گرونگ نے کل گنگٹوک کے چنتن بھون میں ‘اے-ہیلپ’ (صحت اور لائیوسٹاک کی پیداوار کی توسیع کے لیے تسلیم شدہ ایجنٹ) پروگرام کا آغاز کیا۔ دیہی ترقی کے محکمہ کی مشیرمحترمہ کلا رائے نے بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی۔
اپنے خطاب کے دوران، جناب گرونگ نے اس بات کا ذکر کیا کہ اے ہیلپ پروگرام مویشی پروری کےکسانوں اور محکمہ کے درمیان ایک اہم ربط قائم کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام مویشیوں کی صحت، خدمات کی توسیع اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک اہم قدم ہے، جس سے کہ ممکنہ طور پر مویشیوں کی پیداواری صلاحیت میں بہتری آتی ہے اور دیہی ترقی کا باعث بنتی ہے۔
مویشی پروری اور دودھ اور دودھ سے بنی مصنوعات کے محکمہ (ڈی اے ایچ ڈی) کی سکریٹری محترمہ الکا اپادھیائے نے اپنے ویڈیو پیغام کے ذریعے اجتماع سے خطاب کیا اور اے-ہیلپ کارکنوں کی اس بات کے لئے حوصلہ افزائی کی کہ وہ کسانوں کی دہلیز پر توسیعی سرگرمیوں میں موجودہ خامیوں کو دور کرکے کاشتکاروں کی مناسب معاونت کرتے ہوئے لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی میں اپنا تعاون کریں۔
پروگرام کا آغازسکم کےمویشی پروری اورپالتو جانوروں اور مویشیوں کی بیماریوں اورعلا ج معالجےسے متعلق خدمات کے محکمہ کے سکریٹری ڈاکٹر شرمن رائے خطبہ استقبالیہ سے ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ زمینی سطح پر ایجنٹ بیماریوں پر قابو پانے، جانوروں کی ٹیگنگ اور مویشیوں کا بیمہ کرانے میں اپنا تعاون کریں گے۔
اے-ہیلپ، حکومت ہند کے ڈی اے ایچ ڈی کی ایک نئی توسیعی پہل ہے، جس کے تحت مویشی پروری سے متعلق سرگرمیوں کے لئے این آر ایل ایم کے ایس ایچ جی پلیٹ فارم کی خدمات کوبروئے کار لایا جاتا ہے۔یہ پروگرام بہار، گجرات، جموں و کشمیر، کرناٹک، مدھیہ پردیش، اتراکھنڈ، جھارکھنڈ، میزورم، مہاراشٹر، راجستھان، کیرالہ اور آسام سمیت 12 ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں پہلے ہی کامیابی کے ساتھ نافذ کیاجا چکا ہے۔
تقریب کے دوران، پشو سکھیوں میں خصوصی اے-ہیلپ کٹس تقسیم کی گئیں۔ ان پشو سکھیوں کو تربیت دی جائے گی اور انہیں اے- ہیلپ کے طور پر تسلیم کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ترقی پسند کسانوں اور پشو سکھیوں سمیت 500 سے زائد شرکاء نے حصہ لیا۔
*****
ش ح۔ع م ۔ ف ر
U:9045
(Release ID: 2039526)