زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زرعی شعبے میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم

Posted On: 30 JUL 2024 6:33PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی بہبود کا محکمہ 2018-19 سے راشٹریہ کرشی وکاس یوجنا (آرکے وی وائی) کے تحت ’’انوویشن اینڈ ایگری انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ‘‘ پروگرام کو نافذ کر رہا ہے، جس کا مقصد اسٹارٹ اپس  کوپروان چڑھانے کے لئے مالی اور تکنیکی مدد فراہم کرکے اختراع اور زرعی انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینا ہے۔اسٹارٹ اپس کی ٹریننگ اور انکیوبیشن اور اس پروگرام پر عمل درآمد کے لئے 5 نالج پارٹنرز (کےپیز) اور24 آرکے وی وائی ایگری بزنیس انکیو بیٹرس (آر-اےبی آئیز) مقررکئے گئے ہیں۔

اس پروگرام کے تحت پانچ لاکھ روپے تک کی مالی امداد آئیڈیا/پری سیڈ مرحلے پراور25 لاکھ روپے تک  بیج کے مرحلے پر زراعت اور اس سے منسلک شعبہ میں انٹرپرینیور/اسٹارٹ اپس کو فراہم کیے جاتے ہیں،تاکہ وہ  اپنی مصنوعات، خدمات، کاروباری پلیٹ فارم وغیرہ مارکیٹ میں لانچ کرسکیں  اور انہیں بڑھانے میں سہولت فراہم کی جاسکے۔

پروگرام کے تحت مقرر کردہ 5کے پیز اور24 آر-بی آئیز کے ذریعے اسٹارٹ اپس کو تربیت دی جاتی ہے اورانہیں ان کیوبیٹ کیا جاتا ہے ۔حکومت ہند مختلف قومی سطح کے پروگراموں کا انعقاد کرتی ہے جس میں ایگری اسٹارٹ اپ کانکلیو، ایگری میلے اور نمائشیں، ویبینارز اور ورکشاپس شامل ہیں تاکہ ایگری اسٹارٹ اپس کو مختلف فریقوں کے ساتھ جوڑ کر ان کے فروغ کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا جاسکے۔

’’انوویشن اینڈ ایگری – انٹرپرینیور شپ ڈیولپمینٹ ‘‘پروگرام کے تحت 2019-20 سے 2023-24 تک مختلف کے پیز اورآر –اےبی آئیز کے ذریعے مجموعی طور پر 1708 ایگری اسٹارٹ اپس کو 122.50 کروڑ روپےقسطوں میں  مالی امداد جاری کی گئی ہے۔ا سٹارٹ اپس کو فراہم کی جانے والی مالی امداد کی سال کے لحاظ سے تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

مالی سال

امداد  یافتہ اسٹارٹ اپس کی کل تعداد

اسٹارٹ اپس کے لیے جاری کردہ کل فنڈ (قسطوں میں) کروڑروپے میں

2019-20

58

3.13

2020-21

588

27.43

2021-22

277

20.34

2022-23

253

24.35

2023-24

532

47.25

کل

1708

122.50

 

یہ معلومات زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

***********

 

ش ح ۔  ف ا - م ش

U. No.9037



(Release ID: 2039390) Visitor Counter : 25