وزارت دفاع
آئی ڈی ای ایکس اینڈ اے ایف ایم ایس کی جانب سے مسلح افواج کو درپیش طبی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے جدید ترین ٹیکنالوجیز کے فروغ کے مفاہمت نامے پر دستخط
Posted On:
30 JUL 2024 4:52PM by PIB Delhi
وزارت دفاع کے اہم اقدام۔ دفاعی کارکردگی کے لئے اختراع۔ دفاعی اختراعی تنظیم (ڈی آئی او۔ آئی ڈی ای ایکس) نے مسلح افواج طبی خدمات (اے ایف ایم ایس ) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت طبی اختراعی اور تحقیقی پیش رفت (ایم آر اے) کا آغاز کیاجائے گا۔
مفاہمت نامے کا مقصد مسلح افواج میں اختراع اور تحقیق کو بڑھانا اور جدید ترین ٹیکنالوجیز کو فروغ دینا ہے۔
ایڈیشنل سکریٹری (دفاعی پیداوار) اور سی ای او( ڈی آئی او) نے اے ایف ایم ایس کے ساتھ شراکت داری کو ڈیفنس اور سیکورٹی کے ہر پہلو میں اختراع کے وزارت کے عزم کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا ثبوت قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ ہم لوگ مل کر ایک ایسا فعال اور متحرک طبی ایکو سسٹم تیار کریں گے جو مسلح افواج کی نہ صرف موجودہ ضروریات کو پورا کرے گا بلکہ مستقبل کے چلنجوں کو بھی ملحوظ خار رکھا جائے گا۔
ڈی جی اے ایف ایم ایس نے کہا کہ ڈی آئی او کے ساتھ اشتراک جدید ترین میڈیکل ٹیکنالوجیز زیر عمل لانے اور اعلیٰ معیار کی طبی سہولیات پہنچانے کی جانب ایک اہم سنگ میل ہے۔ انھوں نے کہا کہ آئی ڈی ای ایکس کے ذریعہ اختراعی صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر ہم لوگ میڈیکل سائنس اور ٹیکنالوجی میں خاطر خواہ پیش رفت حاصل کرنے کی جانب رواں ہوں گے۔
*****
U.No:9006
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2039240)
Visitor Counter : 40