وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

مربوط صحت کی تحقیق کے لیے مرکز

Posted On: 30 JUL 2024 5:48PM by PIB Delhi

آیوش کی وزارت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے تحت انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) نے 11 مئی 2023 کو ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے جس کا مقصد آیوش کی وزارت اور آئی سی ایم آر کے درمیان صحت کی تحقیق پر تعاون کو فروغ دینا ہے۔

صحت کی مربوط تحقیق کے لیے وزارت آیوش اور آئی سی ایم ای کے درمیان تعاون اور ہم آہنگی کے شعبوں کو دریافت کرنا شامل ہے۔

آیوش کی وزارت اور آئی سی ایم آر کے درمیان تحقیقی صلاحیت کو مضبوط کرنا۔

مفاہمت نامے کے مطابق، ترجیحی شعبوں میں سے ایک آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں انٹیگریٹیو ہیلتھ میں ایڈوانسڈ ریسرچ کے لیے آیوش- آئی سی ایم آر مراکز کا قیام ہے۔

ان مراکز کی نمایاں خصوصیات حسب ذیل ہیں:-

آیوش نظام کو روایتی بائیو میڈیسن کے ساتھ مربوط کرکے صحت کی تحقیق کے متحرک ماحولیاتی نظام کو تیار کرنا، اور جدید ٹکنالوجی کو تشخیص، روک تھام، صحت کو فروغ دینے، بحالی کے ساتھ ساتھ علاج کے طریقوں سے متعلق اختراعات کے ذریعے لوگوں تک صحت کی مربوط دیکھ بھال فراہم کرنا۔

موجودہ انسانی وسائل، انفراسٹرکچر اور دستیاب وسائل کو چینلائز کرنے کے ذریعے قومی اہمیت کی بیماریوں کے لیے مربوط صحت کے طریقوں کو مرکزی دھارے میں لانے کے لیے مضبوط ثبوت پیدا کرنا۔

حکومت نے 4 مارچ 2024 کو آیوشمان آروگیہ مندر (آیوش) اور آیوش اسپتالوں کے لیے انڈین پبلک ہیلتھ اسٹینڈرڈز (آئی پی ایم ایس) شائع کیے تھے۔ ان معیارات کا مقصد ایک معیاری فریم ورک فراہم کرکے سروس ڈیلیوری میں موجودہ خلا کو پر کرنا ہے۔ اس فریم ورک میں نہ صرف آیوش کی صحت کی دیکھ بھال کی سہولیات کا بنیادی ڈھانچہ شامل ہے بلکہ فراہم کی جانے والی دیکھ بھال کے معیار، انسانی وسائل کی دستیابی کے معیارات، صلاحیت کی تعمیر، ادویات، تشخیص، آلات اور نظم و نسق وغیرہ، صحت کی دیکھ بھال کی فراہمی کے اعلیٰ ترین معیارات کی دستیابی کو ملک بھر میں یقینی بنانا ہے۔

یہ معلومات آیوش کے وزیر مملکت (آئی سی) جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

 

************

ش ح ۔ ا م    ۔  م ش۔

 (U: 9014)


(Release ID: 2039221) Visitor Counter : 36