پنچایتی راج کی وزارت

ای- گرام سوراج- گورنمنٹ ای- مارکیٹ پلیس

Posted On: 30 JUL 2024 4:42PM by PIB Delhi

 پنچایتی راج کے مرکزی وزیر مملکت پروفیسر ایس پی سنگھ بگھیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے  تحریری جواب میں اطلاع  فراہم کی کہ اب تک، 94,712 گرام پنچایتوں نے ای گرام سوراج- گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) انٹرفیس پر شمولیت اختیار کی  ہے، اور 18,863  گرام پنچایتوں نے اس مربوط انٹرفیس کے ذریعے 291 کروڑروپئے مالیت کی خریداری کی ہے۔

پنچایتوں کے ذریعہ  سازوسامان اور خدمات کی خریداری کے لئے ای-گرام سوراج کے ساتھ گورنمنٹ ای-مارکیٹ پلیس (جی ای ایم) کا انضمام 24 اپریل 2023 سے شروع کیا گیا ہے اور گرام پنچایتیں ابھی بھی ای-گرام سوراج-جی ای ایم  انٹرفیس پر شامل ہونے کے عمل میں مصروف ہیں۔

*************

ش ح۔ م ع    ۔ را

U-9002



(Release ID: 2039144) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP