اسٹیل کی وزارت
خام لوہے کے بلاک کی الاٹمنٹ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
30 JUL 2024 3:54PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے مائنز اینڈ منرلز (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ، 1957 (ڈیولپمنٹ اینڈ ریگولیشن) ایکٹ 1957 کے سیکشن 17(1 اے) کے تحت ، اڈیشہ کےکیونجھار ضلع میں ملنگٹولی اور کھنڈادھر کے لوہے کے بلاکوں میں سے ایک کے ریزرویشن کے لیے حکومت اوڈیشہ کو راشٹریہ اسپات نگم لمیٹڈ (آر آئی این ایل) کے حق میں بموجب لیٹر مورخہ 19 دسمبر 2019 ایک تجویز بھیجی ہے ۔ ریاستی حکومت اوڈیشہ کومورخہ 14 اگست 2020، 20 اگست 2020، 7 جنوری، 2021، جون 28 جون 2021، 11 اکتوبر 2021 کو خطوط کے ذریعے یاد دہانیاں جاری کی گئی ہیں ۔حکومت اوڈیشہ کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا ہے۔ا ٓر آئی این ایل نے مختلف ریاستی حکومتوں یعنی اوڈیشہ، آندھرا پردیش اور چھتیس گڑھ سے ایم ایم ڈی آر ایکٹ ، 2015 کی دفعہ 17 اے کے تحت خام لوہے کے بلاکس کے ریزرویشن کے لیے بھی درخواست کی ہے ۔ا ٓر آئی این ایل کو اب تک کوئی سرکاری حکومت کے زیر نگرانی چلنے والی خام لوہے کی کان مختص نہیں کی گئی ہے۔
یہ اطلاع اسٹیل اور بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سرینواسا ورما نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 8994 )
(ریلیز آئی ڈی: 2039120)
وزیٹر کاؤنٹر : 75