وزارت دفاع

کنچن جنگا نیشنل پارک سے ماؤنٹ کلیمانجارو تک وزارت دفاع کی دیویانگجن مہم کو نئی دہلی سے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا گیا


افریقی براعظم کی بلند ترین چوٹی پر ہندوستان کا سب سے بڑا جھنڈا لہرانے والا  اپنی طرح کا پہلا مشن

Posted On: 30 JUL 2024 2:48PM by PIB Delhi

وزارت دفاع کے زیراہتمام ہمالین ماؤنٹینیئرنگ انسٹی ٹیوٹ(ایچ ایم آئی) ، دارجلنگ، 02 سے 20 اگست 2024 کے دوران کنچن جنگا نیشنل پارک سے افریقی براعظم کی سب سے اونچی چوٹی ماؤنٹ کلیما نجارو، تک دیویانگجن مہم شروع کر رہا ہے۔ اس  مہم کو نئی دہلی میں 30 جولائی 2024 کو وزارت دفاع کی ایڈیشنل سکریٹری محترمہ  دیپتی موہل چاویہ نے جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

مہم کی ٹیم میں جناب  ادے کمار، ایک91فیصد دیویانگجن جن کے گھٹنے سے اوپر ٹانگ کٹی ہوئی ہے ، ایئر واریر اور پرنسپل، ایچ ایم آئی گروپ  کیپٹن جئے کشن، کیپٹن شروتی ایس چناویرا گودرا، صوبے دار مہیندر کمار یادو،  جناب  پاویل شرما اور محترمہ سلکشنا تمنگ شامل ہیں۔  جناب  ادے کمار نے پہلے ہی کنچن جنگا نیشنل پارک، ویسٹ سکم میں ماؤنٹ ریتھنک (16,500 فٹ) پر چڑھ کر آنے والے چیلنجوں کے لیے ایک متاثر کن مثال قائم کی ہے۔

78 ویں یوم آزادی کو منانے کے لئے  مہم کے دوران 7,800 مربع فٹ کا قومی پرچم دکھایا جائے گا جو ہندوستان کے فخر اور اتحاد کو ظاہر کر ے گا ۔ مہم کی ٹیم افریقہ کی سب سے اونچی چوٹی کلیمانجارو پر ہندوستان کا سب سے بڑا جھنڈا لہرانے والی پہلی دیویانگجن مہم کے طور پر تاریخ رقم کرے گی۔ یہ مہم ہندوستانی عوام کی طاقت، عزم اور اتحاد کا ثبوت ہے۔ اس کا مقصد نوجوانوں، دیویانگجن اور پسماندہ لوگوں کو اپنے خوابوں کو پورا کرنے کے لیے ترغیب دینا ہے، چاہے وہ کتنے ہی مشکل کیوں نہ ہوں۔

**********

ش ح۔ا گ ۔ رض

U:8981

 



(Release ID: 2039076) Visitor Counter : 33


Read this release in: English , Hindi , Hindi , Tamil