کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
ڈی پی سی او 2013 کے تحت این پی پی اے شیڈولڈ اور غیر شیڈولڈ ادویات کی نگرانی کرتی ہے
ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جا تی ہے جو منظور شدہ قیمت سے زیادہ قیمتوں پر ادویات فروخت کرتی ہیں
Posted On:
30 JUL 2024 2:21PM by PIB Delhi
کیمیکلز اور فرٹیلائزرس کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں بتایا ہے کہ ڈرگس (پرائس کنٹرول) آرڈر، 2013 (ڈی پی سی او،2013) کے ضابطوں کے مطابق، ڈی پی سی او کے شیڈول-I میں درج فارمولیشنز کو ڈی پی سی او ، 2013 کے سیکشن 2(1)(زیڈ بی) کے تحت شیڈول فارمولیشن کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ جو فارمولیشنز شیڈول-I میں شامل نہیں ہیں، ان کو ڈی پی سی او 2013 کے پیرا 2(1)(v) ، کے تحت غیر شیڈولڈ فارمولیشن کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ اس طرح، شیڈولڈ اور غیر شیڈولڈ دونوں دوائیں ڈی پی سی او، 2013 کے تحت آتی ہیں۔
ڈی پی سی او، 2013 کے موجودہ ضابطوں کے مطابق، نیشنل فارماسیوٹیکل پرائسنگ اتھارٹی (این پی پی اے) کی طرف سے گزشتہ کیلنڈر سال کے لیے ہول سیل پرائس انڈیکس (ڈبلیو پی آئی) (تمام اشیاء) کی بنیاد پر شیڈول ادویات کی زیادہ سے زیادہ قیمتوں پر سالانہ نظر ثانی کی جاتی ہے، ہر سال اپریل یکم کو یا اس سے قبل یہ نظر ثانی کی جاتی ہے اور ہر سال یکم اپریل کو حکومت کے ذریعے اسے نوٹیفائی کیا جاتا ہے۔ این پی پی اے کی طرف سے مقرر کردہ قیمت کی تفصیلات این پی پی اے کی ویب سائٹ یعنی nppaindia.nic.in پر دستیاب ہیں۔ ڈی پی سی او ، 2013 کے پیرا 20 کے مطابق غیر شیڈولڈ فارمولیشن (برانڈڈ یا جنرک ) کی صورت میں، کوئی بھی مینوفیکچرر پچھلے 12 مہینوں کے دوران زیادہ سے زیادہ خوردہ قیمت(ایم آر پی) کو ایم آر پی کے 10فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کر سکتا۔ ڈی پی سی او، 2013 کے دفعات کے مطابق شیڈول اور نان شیڈول ادویات کے لیےقیمتوں میں زیادہ سے زیادہ منظور شدہ اضافہ، ان کے متعلقہ مینوفیکچررز کے ذریعے اپنے تجارتی تحفظات اور مارکیٹ کی صورت حال کی بنیاد پر کیا جاسکتا ہے یا نہیں بھی کیا جاسکتا۔
ڈرگس اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1945 اور اس کے تحت تیار کئے گئے قواعد کے تحت، ادویات کے مینوفیکچرر کو مینوفیکچرنگ لائسنس کی شرائط اور گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹسز (جی ایم پی) کے تقاضوں کی تعمیل کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈرگ رولز، 1945 کے مطابق، مینوفیکچرنگ، ٹیسٹنگ، لیبلنگ، پیکیجنگ، اسٹوریج اور ڈسٹری بیوشن لائسنس کی شرائط کی تعمیل میں کرنے کی ضرورت ہے جس میں ڈرگ رولز کے تحت شیڈول ایم کے تحت تجویز کی گئیں گڈ مینوفیکچرنگ پریکٹس (جی ایم پی) شامل ہیں۔جن خلاف ورزی کی صورت میں، لائسنسنگ اتھارٹی کو مذکورہ ایکٹ اور قواعد کے مطابق کارروائی کرنے کا اختیار حاصل ہے۔
ڈی پی سی او 2013 کے تحت این پی پی اے شیڈولڈ اور غیر شیڈولڈ ادویات کی قیمتوں کی نگرانی کرتی ہے۔ ان کمپنیوں کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، جو منظور شدہ قیمت سے زیادہ قیمتوں پر ادویات فروخت کرتی ہیں، اور ڈی پی سی او ، 2013کے متعلقہ ضابطوں کے مطابق کمپنی سے زائد چارج شدہ رقم وصول کی جاتی ہے۔ مالی سال 2024-2023 کے دوران خاطی کمپنیوں سے 72.73 کروڑ روپےکی رقم وصول کی گئی۔
**********
ش ح۔ا گ ۔ رض
U:8977
(Release ID: 2039031)
Visitor Counter : 29