سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
پی ایم دکش یوجنا
Posted On:
30 JUL 2024 3:23PM by PIB Delhi
پردھان منتری دکشتا اور کشلتا سمپن ہت گراہی ( پی ایم - دکش) اسکیم ایک مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ہے جسے 21-2020 میں شروع کیا گیا تھا جس کا مقصد مختلف ہدف بند گروپوں جیسے درج فہرست ذاتوں (ایس سیز)، دیگر پسماندہ طبقات (او بی سیز) ، ڈی نوٹیفائیڈ قبائل (ڈی این ٹیز)، اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایسز)، صفائی مترا بشمول فضلہ چننے والے وغیرہ کی اہلیت کی سطح کو بڑھانا ہے۔ تاکہ ان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے انہیں خود روزگار اور اجرت روزگار دونوں میں ملازمت کے قابل بنایا جا سکے۔
ہدف بند گروپ کے زیادہ تر افراد کے پاس کم سے کم معاشی اثاثے ہیں۔ لہٰذا، ان پسماندہ ہدف بند گروپوں کو معاشی طور پر بااختیار بنانے / ترقی کے لیے تربیت کی فراہمی اور ان کی قابلیت میں اضافہ ضروری ہے۔
اس اسکیم کے تحت کوئی بھی او بی سی اور ای ڈبلیو ایس امیدوار جن کی سالانہ خاندانی آمدنی تین لاکھ روپے سے کم ہے، وہ ٹریننگ حاصل کرنے کا اہل ہے جبکہ ایس سی/ڈی این ٹی /صفائی متروں بشمول فضلہ چننے والے امیدواروں کے لیے آمدنی کی کوئی حد مقرر نہیں ہے۔
اس اسکیم کے لئے سال 2021-22 سے 26-2025 تک 450 کروڑ روپے روپئے کی رقم کی منظوری دی گئی ہے ۔ 25-2024 کے بجٹ تخمینہ میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی، جو کہ پی ایم دکش اسکیم کے تحت 130 کروڑ روپئے تھی۔
یہ اطلاع سماجی انصاف و تفویض اختیارات کے مرکزی وزیرمملکت جناب بی ایل ورما نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ ا ک ۔ م ص
(U: 8987 )
(Release ID: 2039023)
Visitor Counter : 44