وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آئی سی جی  نے تربیتی پروٹوکول کو بڑھانے اور اپنے پلیٹ فارمز پر مستقل مزاجی کو یقینی بنانے کے لی‘سویدھا سوفٹ ویئرورجن 1.0’ کا آغاز کیا

Posted On: 30 JUL 2024 3:03PM by PIB Delhi

انڈین کوسٹ گارڈ (آئی سی جی) نے 30 جولائی 2024 کو آندھرا پردیش کے وشاکھاپٹنم میں اپنی پہلی سالانہ آپریشنل سی ٹریننگ  کانفرنس کے دوران ‘سویدھا سوفٹ ویئرورجن 1.0’لانچ کیا۔ یہ سافٹ ویئر ایک  ایساجدید ٹول ہے جسے تربیتی پروٹوکولس کو بڑھانے اورسبھی آئی سی جی  پلیٹ فارمز پراستحکام  کو یقینی بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل (سی ٹریننگ) انسپکٹر جنرل انوپم رائے نے اس موقع پر کلیدی خطبہ دیا۔ انہوں نے آئی سی جی  کے اندر عمدگی اور موافقت کے کلچر کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

کانفرنس میں مختلف آئی سی جی خطوں کے سینئر افسران کی سرگرم شرکت دیکھنے میں آئی، جس  میں پیچیدہ کارروائیوں کے لیے ایک متحد نقطہ نظر کی ضرورت پر زور دیا۔کانفرنس نے بہترین طریقوں پر تبادلہ خیال کرنے، بصیرت کا اشتراک کرنے اور جہازرانی  سیکورٹی کے متحرک  منظر نامے سے جیسے امور کے لیے حکمت عملیوں کو ترتیب دینے کی خاطر ایک قابل قدر پلیٹ فارم فراہم کیاہے۔ یہ کانفرنس  آپریشنل ٹریننگ میں عمدگی اور اختراع کے لیے ٓائی سی جی  کے عزم کو اجاگر کرتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC1(12)5V54.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC2(10)NDWN.jpeg

**********

                                       

(ش ح ۔ش   م ۔ع آ)

U-8984



(Release ID: 2038991) Visitor Counter : 36


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil