وزارت سیاحت
غیر ملکی شہریوں کا محفوظ سفر
Posted On:
29 JUL 2024 4:29PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ سیاحوں کا تحفظ اور سلامتی بنیادی طور پر ریاستی حکومت کا موضوع ہے۔ البتہ، سیاحت کی وزارت ڈیڈیکیٹڈ سیاحتی پولیس کے قیام کے لیے تمام ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یوٹی) کی انتظامیہ کے ساتھ مسلسل اس معاملے کو اٹھا تی رہی ہے۔ وزارت سیاحت کی کوششوں سے تلنگانہ، آندھرا پردیش، دہلی، گوا، کرناٹک، کیرالہ، مہاراشٹر، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، مدھیہ پردیش، اڈیشہ، پنجاب، راجستھان، سکم اور اتر پردیش کی ریاستی حکومتیں/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کی انتظامیہ نےکسی نہ کسی شکل میں ٹورسٹ پولیس کو تعینات کیا ہے۔
سیاحوں کے سفر کو محفوظ اور آسان بنانے کی اپنی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، وزارت سیاحت نے ٹول فری نمبر 1800111363 یا گھریلو اور بیرونی سیاحوں کے لیے 10 بین الاقوامی زبانوں جرمن، فرانسیسی، ہسپانوی، اطالوی، پرتگالی، روسی، چینی، جاپانی، کوریائی، عربی، ہندی اور انگلش سمیت 12 زبانوں میں ایک مختصر کوڈ 1363 پرساتوں دن 24 گھنٹے کثیر لسانی ٹورسٹ انفارمیشن-ہیلپ لائن قائم کی ہے تاکہ ہندوستان میں سفر سے متعلق معلومات کے سلسلے میں خدمات فراہم کی جاسکے اور ہندوستان کے اندرسفر کرتے ہوئے پریشانی کے شکار سیاحوں کی مناسب رہنمائی کی جاسکے۔
سیاحت کی وزارت اسٹار ریٹنگ سسٹم کے تحت آپریشنل ہوٹلوں کی درجہ بندی کرتی ہے اور ہوٹلوں/ہوٹل منصوبوں کی درجہ بندی/منظوری کی اپنی رضاکارانہ اسکیم کے تحت ہوٹل کے منصوبوں کو منظور کرتی ہے۔ وزارت کے ذریعہ وضع کردہ رہنما خطوط کے مطابق ہوٹلوں کو مختلف پیرامیٹرز کو مدنظر رکھتے ہوئے درجہ بندی کی گئی ہے، جس میں ماحولیاتی طور پر حساس علاقوں سمیت فائر ڈپارٹمنٹ، ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت سے کوئی اعتراض نہیں سرٹیفکیٹ اور ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ سے کام کرنے کی رضامندی،سی آر زیڈ کلیئرنس (جہاں بھی قابل اطلاق ہو)، سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ وغیرہ شامل ہیں۔
’پیلگریم ریجوینیشن اینڈ اسپرچوئل اگمنٹیشن ڈرائیو‘ (پرشاد) کے قومی مشن کے تحت سیاحت کی وزارت نے کیدارناتھ دھام کی مربوط ترقی کی حمایت کی ہے۔ وزارت نے بدری ناتھ جی دھام میں یاتریوں کی سہولت کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور گنگوتری اور یمونوتری دھام میں یاتریوں کے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے بھی فنڈز فراہم کیے ہیں۔
سیاحت کی وزارت گھریلو اور عالمی منڈیوں سمیت ہندوستان کے سیاحتی مقامات اور مصنوعات کو بھی فروغ دیتی ہے۔ پروموشن مختلف اقدامات بشمول تقریبات اور سوشل میڈیا کے ذریعے کی جاتی ہے۔ وزارت کے زیر اہتمام اس طرح کی پروموشنز کے لیے کچھ مہمات اور اسکیمیں دیکھو اپنا دیش (ڈی اے ڈی) ، بھارت پرو، انٹرنیشنل ٹورازم مارٹ(آئی ٹی ایم) اور ایک بھارت شریسٹ ھا بھارت ہیں جن میں چار دھام یاترا کا فروغ شامل ہے۔
مذکورہ بالا کے علاوہ، محکمہ سیاحت، حکومت اتراکھنڈ نے مطلع کیا ہے کہ وہ متعلقہ محکموں جیسے میڈیکل، پولیس اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ وغیرہ کے ساتھ مل کر ہر سال چاردھام یاترا کا اہتمام کرتے ہیں۔ یاتریوں کے لیے آسانی پیدا کرنا اور آسان یاترا کے لیے محکمہ نے درج ذیل اقدامات کو نافذ کیا ہے۔
- یاتریوں کا آن لائن رجسٹریشن
- واٹس ایپ رجسٹریشن
- موبائل ایپ کے ذریعے رجسٹریشن
- درشن (مقدس مقام دیکھنے) کے لیے قطار کا انتظام اور ٹوکن کی تقسیم
- سیاحوں کے لیے 24/7 ہیلپ ڈیسک اور کنٹرول روم
- ڈیجیٹل اور پرنٹ میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز کے ذریعے چاردھام سے متعلق معلومات کا فروغ اور ان کی تشہیر کرنا
انہوں نے مزید بتایا کہ چار دھام یاترا ایک اہم واقعہ ہے جس کے لیے خطے کے دشوارترین راستوں اور اونچائی والے علاقوں کی وجہ سے موسم کی پیشین گوئیاں اہم ہیں۔ انڈین میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ (آئی ایم ڈی)یاتریوں کی حفاظت اور آرام کو یقینی بنانے کے لیے خاص طور پر یاتریوں کے موسم کے لیے تیار کردہ خصوصی پیشن گوئیاں اور مشورے فراہم کرتا ہے۔
************
ش ح۔ح ا۔ ج
(U: 8970)
(Release ID: 2038942)
Visitor Counter : 21