محنت اور روزگار کی وزارت

بیڑی مزدوروں کے لیے روزگار اور ہنر کی تربیت

Posted On: 29 JUL 2024 7:02PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت نے ہنر مندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کی وزارت کے ساتھ مل کر پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی) کے تحت بیڑی مزدوروں اور ان کے زیر کفالت افراد کو ہنر مندی کی تربیت دی ہے۔

اپریل 2017 سے مارچ 2020 کے دوران بالترتیب 7262 اور 2746 بیڑی مزدوروں کو متبادل ملازمتوں کے لئے تربیت اور ملازمت دی گئی۔

بیڑی مزدوروں کے  بال بچوں کو کلاس اول سے کالج/یونیورسٹی تک کی تعلیم کے لیے مالی امداد کے طور پر 1000 روپے سے لیکر 25,000  روپےفی طالب علم سالانہ، کلاس کے لحاظ سے، دئے جاتے ہیں۔ مالی سال 2023-24 میں، بیڑی / سنے / کوئلے کی کانوں  کے علاوہ ،دیگر جگہوں پر کام کرنے والے  مزدوروں کے کل 96051  بچوں کو 30.68 کروڑروپے  ڈائریکٹ بینیفٹ ٹرانسفر - آدھار پیمنٹس برج سسٹم (ڈی بی ٹی-اے پی بی) ادائیگی کے طریقے کے ذریعہ ملے۔

وزارت ای-شرم پورٹل کے ذریعے بیڑی  مزدوروں  سمیت غیر منظم کارکنوں کے فائدے کے لیے مختلف وزارتوں/محکموں کے ذریعے نافذ کی جانے والی مختلف سماجی تحفظ کی اسکیموں تک رسائی کی سہولت فراہم کر رہی ہے۔

یہ جانکاری محنت اور روزگار کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ شوبھا کرندلاجے نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب  میں دی ۔

**********

 

ش ح – م م – م ش

U. No.8971



(Release ID: 2038932) Visitor Counter : 37