وزارات ثقافت
ایک بھارت شریشٹھ بھارت مہم
Posted On:
29 JUL 2024 4:00PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی کہ حکومت ہند کے ایک بھارت شریشٹھ بھارت (ای بی ایس بی) پروگرام کا مقصد مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لوگوں کے درمیان بات چیت اورروابط میں اضافہ کرنا اور ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقہ کی جوڑی بنانے اور تجرباتی طور پر سیکھنے کے تصور کے ذریعہ باہمی افہام و تفہیم کو فروغ دینا ہے۔ حصہ لینے والی 16وزارتیں/محکمے زبان سیکھنے، ثقافت، روایات اور موسیقی، سیاحت اور کھانوں، کھیلوں اور بہترین طور طریقوں کے اشتراک وغیرہ کے شعبوں میں جوڑی والی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے درمیان پائیدار اور منظم ثقافتی روابط کو فروغ دینے کے لیے سال بھر سرگرمیاں جاری رکھتے ہیں۔ نوجوانوں کو ہندوستانی ثقافت اور ورثے کے متنوع پہلوؤں سے واقف کرانےاوراس کےبارےمیں بیداری پیدا کرنے کی غرض سےای بی ایس بی کے زیراہتمام مختلف النوع اقدامات اور مہمات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ان میں شامل ہیں:
- یووا سنگم: یہ ایک جاری تعلیمی نیز ثقافتی تبادلہ ہے جس میں تنوع کا جشن منایا جاتا ہے جس میں شرکاء میزبان ریاست کی زبان، ادب، کھانوں، تہواروں، روایات، آرٹ کی شکلوں، فنو ن لطیفہ ،تعمیراتی، انجینئرنگ اور تاریخی عجائبات کا عمیق تجربہ حاصل کرتے ہیں۔
- کاشی تمل سنگمم (کے ٹی ایس): قدیم ہندوستان میں تعلیم حاصل کرنے اورسیکھنے کے دو مشہور مراکز تمل ناڈو اور کاشی کے درمیان تاریخی روابط کو منانے اور تقویت دینے کے لیے ای بی ایس بی کے زیراہتمام کاشی تمل سنگمم- کے ٹی ایس کے دو پروگراموں کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ان دونوں پروگراموں میں تقریباً 3,900 تامل مندوبین نےشرکت کی جو ثقافتی وسرجن کے لیے وارانسی، پریاگ راج اور ایودھیا کے 8 روزہ دورے پر سفر کر رہے تھے۔ کے ٹی ایس کے تحت ہونے والی سرگرمیوں میں سیمینار، مظاہرے، ثقافتی تبادلے اور نمائشیں وغیرہ شامل تھیں جن میں تمل ناڈو اور اتر پردیش کے ہینڈلوم، ہتھ کرگھہ ، دستکاری، کھانوں اور تاریخی مقامات کواجاگرکیا گیا۔
- ایک بھارت سنسکرتی سنگم (ای بی ایس ایس): نوجوانوں (18 سے30 سال) کو مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی ثقافتوں، روایات اور آرٹ کی شکلوں کو سیکھنے اور قبول کرنے کی ترغیب دینے کے لیے جولائی سےاکتوبر 2023 کے دوران ایک آن لائن سوشل میڈیا مہم چلائی گئی۔ انہیں چار زمروں -رقص، گانے، پینٹنگ اور فوٹو گرافی کے تحت اپنی آبائی ریاست کے علاوہ کسی بھی ریاست کی زبان میں فن کا مظاہرہ کرنے کے لئے کہاگیا تھا ۔
ملک بھر میں آزمائشی مرحلہ سمیت یووا سنگم کے مختلف مراحل میں کل 5,284 شرکاء اور کوآرڈینیٹروں نے حصہ لیا ہے۔ یووا سنگم کے مختلف مراحل میں ریاست مہاراشٹر سے کل 245 شرکاء نے حصہ لیا ہے۔
‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ مہم کے تحت مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں ثقافت کی وزارت کے تحت تمام زونل کلچرل سینٹرز (زیڈ سی سیز) کی طرف سے منعقد کی جانے والی اہم سرگرمیاں ضمیمہ میں منسلک کی گئی ہیں۔
ثقافت کی وزارت،ای بی ایس بی کے تحت اپنے زونل کلچرل سینٹرز (زیڈ سی سیز) کے ذریعہ جوڑی بنانے والی ریاستوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مختلف ثقافتی پروگراموں/ سرگرمیوں کا اہتمام کرتی ہے۔ مہاراشٹر میں جن سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ،ا ن میں لوک کلا درشن، لوک نرتیہ بھارت، قبائلی رقص کا میلہ، لوک تھیٹر فیسٹیول، روایتی/ قبائلی پینٹنگ ورکشاپ، اسٹری فیسٹیول، ڈاکٹر وسنت راؤ دیش پانڈے اسمرتی سنگیت مہوتسو، اورنج سٹی کرافٹ میلہ اور لوک رقص فیسٹیول-2025، اسٹون کارونگ یعنی سنگ تراشی ورکشاپ-2024، ابھیویکتی سنسکرتک کٹا، گرو شیشیا پرمپارا، تحقیق اور دستاویزات وغیرہ شامل ہیں۔
ای بی ایس بی کے تحت،شرکت کرنےوالی وزارتوں/محکموں اور اداروں کے ذریعہ مختلف سرگرمیوں کی منصوبہ بندی اور ان کے انتظامی دائرہ کار کے تحت مہاراشٹر سمیت پورے ہندوستان میں عمل درآمد کیا جاتا ہے۔
ضمیمہ
‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ مہم کے تحت مہاراشٹر کے ساتھ ساتھ مختلف ریاستوں میں تمام زیڈ سی سیز کی طرف سے منعقد کی گئی اہم سرگرمیاں درج ذیل ہیں:
نمبرشمار
|
اہم سرگرمی کا نام
|
ریاست جہاں سرگرمی کا اہتمام کیا گیا تھا
|
1
|
بابا شیخ فرید ا ٓگمن پرب
|
پنجاب
|
2
|
انٹرنیشنل گیتا مہوتسو
|
ہریانہ
|
3
|
میجرمیلہ
|
ہماچل پردیش
|
4
|
میرا مہوتسو
|
راجستھان
|
5
|
نیشنل لوک رنگ فیسٹول
|
راجستھان
|
6
|
سندھودرشن فیسٹول
|
مرکز کازیر ا نتظام علاقہ لداخ
|
7
|
چنڈی نیشنل کرافٹ میلہ
|
مرکز کازیر ا نتظام علاقہ چنڈی گڑھ کے
|
8
|
آدی شوریہ -پرو پراکرم کا
|
دہلی
|
9
|
بھارت پرو
|
دہلی
|
10
|
زونل لیول راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو
|
راجستھان
|
11
|
کیمل فیسٹول
|
راجستھان
|
12
|
وتستا فیسٹیول آف کشمیر
|
مرکز کازیر ا نتظام علاقہ جموں و کشمیر
|
13
|
وتستا بھارت
|
مہاراشٹر
|
14
|
زونل لیول راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو
|
مہاراشٹر
|
15
|
امرت کلاش یاترا (میری ماٹی میرا دیش)
|
مہاراشٹر
|
16
|
ورلی آرٹ کیمپ اور قبائلی ورکشاپ
|
مہاراشٹر
|
17
|
کاشی تمل سنگمم
|
اتر پردیش
|
18
|
وسنوتسو
|
گجرات
|
19
|
سوراشٹرتمل سنگمم
|
گجرات
|
20
|
ڈانگ دربار
|
گجرات
|
21
|
شلپ گرام اتسو
|
راجستھان
|
22
|
رنگ شالہ
|
راجستھان
|
23
|
ریتوبسنت
|
راجستھان
|
24
|
ملہار
|
راجستھان
|
25
|
لوک رنگ مہوتسو
|
راجستھان
|
26
|
بنیسورمیلہ
|
راجستھان
|
27
|
پھاد وال ورکشاپ
|
راجستھان
|
28
|
گنیش اتسو
|
گوا
|
29
|
لوک اتسو
|
گوا
|
30
|
چنڈیری مہوتسو
|
گوا
|
31
|
مالوا اتسو
|
مدھیہ پردیش
|
32
|
پنتھی نرتیہ پرشکشن کاریہ شالہ
|
چھتیس گڑھ
|
33
|
رنگ مدھیہ دکشنی
|
چھتیس گڑھ
|
34
|
ڈاکٹر وسنت راؤ دیشپانڈے اسمرتی سنگیت سماروہ
|
مہاراشٹر
|
35
|
لوک نرتیہ بھارت بھارتی
|
مہاراشٹر
|
36
|
لوک کلایاترا
|
کرناٹک
|
37
|
بہوروپی نیشنل تھیٹر فیسٹیول
|
کرناٹک
|
38
|
اورنج سٹی کرافٹ میلہ
|
مہاراشٹر
|
39
|
کھجوراہو ڈانس فیسٹیول
|
مدھیہ پردیش
|
40
|
اتر پردیش اتسو
|
اروناچل پردیش
|
41
|
یووا مہوتسو
|
سکم
|
42
|
وراثت
|
اتراکھنڈ
|
43
|
چلو من گنگا-یمنا تیر
|
اتر پردیش
|
44
|
آدی مہوتسو
|
دہلی
|
45
|
چندر شیکھر آزاد جینتی سماروہ
|
اتر پردیش
|
46
|
بٹھور مہوتسو
|
اتر پردیش
|
47
|
جنجاتیہ اتسو
|
مدھیہ پردیش
|
48
|
زونل سطح کا راشٹریہ سنسکرتی مہوتسو
|
دہلی
|
49
|
پاروتی ناٹیہ سماروہ
|
اتراکھنڈ
|
50
|
مارکنڈے مہادیو مہوتسو
|
اتر پردیش
|
51
|
نرمدا اتسو
|
مدھیہ پردیش
|
52
|
گاتھا گیان
|
بہار
|
******
ش ح۔ع م ۔ ف ر
U:8963
(Release ID: 2038859)
Visitor Counter : 75