بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم ایس ایم ای کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام

Posted On: 29 JUL 2024 4:58PM by PIB Delhi

وزارت بہت چھوٹے اور چھوٹے کاروباری اداروں کے لیے ٹیکنالوجی، مہارتوں میں بہتری جیسے عام مسائل کو حل کرنے کے لیے ٹھوس ’اثاثوں‘ یعنی کامن فیسیلٹی سینٹر (سی ایف سی) کی تعمیر کے لیے پورے ملک میں مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز-کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای-سی ڈی پی) کو لاگو کرتی ہے۔ گزشتہ تین سالوں (یعنی مالی سال 2021-22 سے 2023-24) کے دوران مختلف کلسٹر میں مشترکہ سہولت مراکز کے 18 منصوبے پورے ملک میں تیار/مکمل کیے گئے ہیں۔ ریاست کے لحاظ سے تفصیلات منسلک ہیں (ضمیمہ)۔

قومی پیداواری کونسل کے ذریعہ کی گئی ایم ایس ای-سی ڈی پی کی جائزہ اسٹڈی رپورٹ کے مطابق، یہ اسکیم کلسٹر میں یونٹس کی ویلیو چین کی کارکردگی کو مضبوط اور بہتر بنانے میں کامیاب رہی ہے جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر پیداوار میں تقریباً 10 سے 15 فیصد اضافہ اور 20 سے 30 فیصد کی حد میں کاروبار میں اضافہ ہوا ہے۔

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات دی۔

*************

 

ش ح۔ ف ش ع- م ف

U: 8946


(Release ID: 2038800) Visitor Counter : 32