وزارتِ تعلیم
ساتھی - ایک کوچنگ پورٹل
Posted On:
29 JUL 2024 6:01PM by PIB Delhi
محکمہ اعلیٰ تعلیم نے آئی آئی ٹی کانپور کے تعاون سے نومبر 2023 میں ساتھی (سیلف اسیسمنٹ، ٹیسٹ اینڈ ہیلپ فار انٹری ایگزامینیشن) پورٹل شروع کیا تھا، تاکہ چھتیس گڑھ کے سرگوجا ضلع سمیت ملک بھر کے طلبہ کو مسابقتی امتحانات جیسے جے ای ای، این ای ای ٹی، ایس ایس سی وغیرہ کے لیے معیاری تعلیم تک مساوی رسائی فراہم کی جاسکے۔
یہ پلیٹ فارم معاشی اور سماجی طور پر کمزور طبقوں سمیت تمام طلبہ / سیکھنے والوں کو مسابقتی امتحانات کے لیے مفت تعلیمی مواد اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
یہ مواد انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی (آئی آئی ٹی) اور آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) جیسے نامور اداروں کے ماہرین تعلیم کے ذریعہ تیار کیا گیا ہے ، جو طلبہ / سیکھنے والوں کو مسابقتی امتحانات کی تیاری میں مدد کرنے کے لیے اپنی مہارت فراہم کرتے ہیں۔ پورٹل پر اب تک 4 لاکھ سے زیادہ طلبہ / سیکھنے والوں کا اندراج کیا گیا ہے۔
یہ پلیٹ فارم ’میرے ساتھ حل کریں‘، 60،000 سے زیادہ سوالات کے ساتھ اسیسمنٹ پلیٹ فارم، این سی ای آر ٹی ویڈیو حل، لائیو کلاسز اور این سی ای آر ٹی پر مبنی سیکھنے وغیرہ جیسی سہولیات فراہم کرتا ہے؛فیڈ بیک میکانزم کو اے آئی انضمام کے ساتھ سپورٹ کرتاہے؛ نیزجے ای ای، این ای ای ٹی، ایس ایس سی وغیرہ سے متعلق مواد بھی ڈی ٹی ایچ پلیٹ فارم پر نشر کیا جاتا ہے۔ طالب علم ویب پورٹل اور موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے مواد تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں۔
یہ جانکاری وزیر مملکت برائے تعلیم ڈاکٹر سوکانتا مجومدار نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 8950
(Release ID: 2038760)
Visitor Counter : 75