بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی تشکیل

Posted On: 29 JUL 2024 4:59PM by PIB Delhi

ریزرووبینک انڈیا (آر بی آئی) کی بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیان صنعتوں سے متعلق ماہرین کی کمیٹی (چیئرمین جناب یوکے سنہا) جو کہ دسمبر 2018 کو تشکیل دی گئی تھی اس کی اطلاع کے مطابق ایم ایس ایم ای سیکٹر میں مجموعی کریڈٹ کا فرق بیس سے پچیس ٹریلین روپے ہے۔

ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) ایک ٹیکنالوجی سسٹم جو اہم پبلک اور پرائیویٹ خدمات کی انجام دہی کے لئے کارروائیوں میں تال میل شفافیت اور شمولیت کو فروغ دیتا ہے۔ حکومت نے ایم ایس ایم ای کو ای کامرس کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارموں سے مربوط کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔

ڈی پی آئی ٹی کامرس اینڈ انڈسٹری کے تحت ڈیجیٹل کامرس کے لئے اوپن نیٹ ورک کا مقصد ڈیجیٹل یا الیکٹرونکس نیٹ ورکس پر اشیاء اور خدمات کے تبادلے کے تمام پہلوؤں کے لئے اوپن نیٹ ورک کو فروغ دینا ہے۔

جی ای ایم وہ ڈیجیٹل  پلیٹ فارم ہے جہاں ایم ایس ایم کے لئے حکومت اور کوآپریٹیو خریداروں کے ساتھ سرکاری خریداری کا لین دین آسان بنانے کا کام کیا جاتا ہے۔ اکتیس مارچ 2024 تک ادیم پورٹل پر رجسٹرڈ دو اعشاریہ چار آٹھ کروڑ ایم ایس ایم ای میں سے تقریبا 35 فیصد نے جی ای ایم پورٹل میں شامل ہونے کی رضا مندی دے دی ہے۔

یہ اطلاع بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے مرکزی وزیر جناب جتن رام مانجھی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

U.No:8936

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2038726) Visitor Counter : 30


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Punjabi