کوئلے کی وزارت
کوئلے کے معیار سے متعلق ڈیٹا بیس کا اشتراک
Posted On:
29 JUL 2024 4:15PM by PIB Delhi
مختلف کانوں سے نکالے جانے والے کوئلے کی کوالٹی کی، کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او) کے ذریعہ درجہ بندی کی جاتی ہے اور اس طرح کے نتائج کو متعلقہ کوئلہ کمپنیوں کے ذریعہ پبلک ڈومین میں ، کان کے لحاظ سے اپ لوڈ کیا جاتا ہے۔ انفرادی صارفین، جنہیں ان کانوں سے کوئلہ سپلائی کیا جاتا ہے، ان کے پاس موجود، انتخابی فہرست میں شامل ایک آزاد تھرڈ پارٹی سیمپلنگ ایجنسی (ٹی پی ایس اے) کے ذریعے اصل میں ان کو سپلائی کئے گئے کوئلے کی مزید جانچ حاصل کرانے کا اختیار حاصل ہے۔ کوئلے کے نمونے لینے والی ٹی پی ایس ایز، کوئلہ بیچنے والے اور خریدار دونوں کے ساتھ نتائج کا اشتراک کرتی ہے ۔ ٹی پی ایس ایز کے نتائج کو صارفین کے ساتھ ساتھ بیچنے والے بھی چیلنج کر سکتے ہیں۔ ایسے چیلنج کی صورت میں یہ معاملہ، گورنمنٹ نیشنل ایکریڈیشن بورڈ فار ٹیسٹنگ اینڈ کیلیبریشن لیبارٹریز (این اے بی ایل) کو بھیجا جاتا ہے۔ بھیجے گئے کوئلے کے نمونے کے نتائج فروخت کرنے والے اور خریدار، دونوں کو بھی دستیاب کرائے جا ہیں۔
معیار کے مسئلے کے حوالے سے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں۔
- کوئلے کے صارفین کے لیے پاور فائنانس کارپوریشن لمیٹڈ اورسی آئی ایل کے ذریعے آزاد ٹی پی ایس ایزکو پینل میں شامل کیا گیا ہے۔
- کوئلے کے صارفین کے پاس انتخابی فہرست میں سے ٹی پی ایس ایز کا انتخاب کرنے کا اختیار ہے، جو لوڈنگ کے اختتام پر تھرڈ پارٹی سیمپلنگ کی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
- کوئلے کے تجزیے کے بعد ٹی پی ایس ایز کے جمع کرائے گئے نتائج کی بنیاد پر حتمی نتائج کو قبول کیا جاتا ہے۔ اس کے مطابق، ڈیٹا کو مرکزی ڈیٹا بیس میں برقرار رکھا جا رہا ہے، جو حتمی تصفیہ کے لیے آخری استعمال کے صارفین کے ذریعے بھی ملایا جاتا ہے۔
- ایسے معاملات میں جہاں صارفین آزاد تھرڈ پارٹی سیمپلنگ کا انتخاب نہیں کرتے ہیں، ڈسپیچ پوائنٹ سے کوئلے کا اعلان کردہ گریڈ لیا جاتا ہے۔ گریڈ کا اعلان کول کنٹرولر آرگنائزیشن (سی سی او) کرتا ہے۔
یہ معلومات کوئلہ اور کانوں کے مرکزی وزیر جناب جی کشن ریڈی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میں فراہم کیں۔
************
U.No:8926
ش ح۔و ا۔ق ر
(Release ID: 2038630)
Visitor Counter : 46