مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

ای ڈبلیو ایس اور کم آمدنی والے گروپ کو ہاؤسنگ سبسڈی

Posted On: 29 JUL 2024 1:10PM by PIB Delhi

'زمین' اور 'نو آباد کاری ' ریاستوں کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں۔ لہذا، اقتصادی طور پر کمزور طبقے (ای ڈبلیو ایس) اور کم آمدنی والے گروپ (ایل آئی جی) سے تعلق رکھنے والے اپنے شہریوں کے لیے رہائش سے متعلق اسکیمیں ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں (یو ٹیز) کے ذریعے نافذ کی جاتی ہیں۔ تاہم، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت 25 جون 2015  سے پردھان منتری آواس یوجنا – شہری (پی ایم اے وائی- یو) کے تحت مرکزی امداد فراہم کرکے ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی کوششوں  میں تعاون  کرتی ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں اہل شہری استفادہ کنندگان کو بنیادی شہری سہولیات کے ساتھ  ہرموسم میں مفید  پکے مکانات فراہم کرنا ہے۔  اس اسکیم کو چار زمروں  یعنی استفادہ کنندگان کی قیادت میں تعمیر (بی ایل سی)، ساجھیداری میں سستی ہاؤسنگ (اے ایچ پی)، کچی بستیوں  کی ترقی  (آئی ایس ایس آر) اور قرض  سے مربوط سبسڈی اسکیم (سی ایل ایس ایس) کے ذریعے نافذ کیا  جاتا ہے۔ مرکزی حکومت پی ایم  اے وائی -یو کے زمروں کے تحت آئی ایس ایس آر کے تحت 1.0 لاکھ روپے اے  پی ایچ   اور بی ایل سی کے لئے 1.5 لاکھ  روپے کی مرکزی امداد فراہم کر تی ہے۔ سی ایل ایس ایس زمرے کے تحت،ای ڈبلیو ایس/ ایل آئی جی  اور اوسط آمدنی  والے گروپ (ایم آئی جی) کے زمرے کے مستفیدین کے لیے فی مکان 2.67 لاکھ روپے تک کی سود کی سبسڈی فراہم کرتی  ہے ۔  ڈی پی آر کے مطابق مکان کی بقیہ قیمت ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں/ شہری بلدیاتی اداروں ( یو ایل بی) / استفادہ کنندگان کے ذریعے برداشت کی جاتی ہے۔ اسکیم کو سی ایل ایس ایس  زمرے کو چھوڑ کر باقی کے لئے 31  دسمبر  2024 تک توسیع  کردی گئی ہے،  تاکہ   فنڈنگ کے طریقہ کار  اور اسکیم کے طریقہ کار میں کسی تبدیلی کیے بغیر منظور شدہ تمام مکانات کو مکمل کیا  جاسکے۔

اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، تمام ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے یہ لازمی ہے کہ وہ اس اسکیم کے تحت بنائے گئے تمام مکانات پر پی ایم اے وائی-شہری  کے لوگو اور استفادہ کنندگان کی تفصیلات کی نمائش کو یقینی بنائیں۔  ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اسکیم کا نام برقرار رکھیں اور نفاذ اور آئی ای سی  سرگرمیوں کے دوران اس میں کسی بھی طرح سے ترمیم نہ کریں۔

یہ معلومات ہاؤسنگ اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب توکھن ساہو نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں۔

************

U.No:8913

ش ح۔و ا۔ق ر



(Release ID: 2038469) Visitor Counter : 21


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil