ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
ریگستان کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی لائحہ عمل پر مبنی پروگرام
Posted On:
29 JUL 2024 12:10PM by PIB Delhi
ہندوستان ریگستان کے پھیلاؤ کے روکنے سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن (یو این سی سی ڈی) کا ایک فریق ہے اور یگستان کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی ایکشن پلان 2023، کو 2030 تک 26 ملین ہیکٹرغیر زرخیززمین کی بحالی کے لیے ملک کے ذریعےکیے گئے عہد کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا تھا۔یہ اقدام ساؤتھ –ساؤتھ کوآپریشن کو بڑھانے کے لیے تھا، جس کا مقصد پائیدار لینڈ مینجمنٹ(ایس ایل ایم) کی حکمت عملیوں سے متعلق تجربات کا اشتراک کرنا اور اضافی جنگلات اور درختوں کا رقبہ بڑھاکر 2030 تک 2.5 سے 3 بلین ٹن سی او 2 کے مساوی اضافی کاربن سنک تیار کرنا ہے۔ یہ منصوبہ زمین کے بنجر ہونے اور ریگستان میں تبدیل ہونے سے نمٹنے کے لیے انسداد اور روک تھام کے ماڈلز کی درجہ بندی کے تحت انڈیکیٹو ماڈلز تجویز کرتاہے اور زمین کے بنجر ہونے سے متعلق مسائل کوحل کرنے کے لیے نئےاقدامات کے بارے میں تفصیلات پیش کرتا ہے۔
ریگستان کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے قومی ایکشن پلان ، 2023 ملک میں جنگل بانی کی تمام اسکیموں کو یکجاکرکے ماحولیات کی بحالی کے اقدامات کی ہم کی ضرورت کی نمایاں کرتا ہے،تاکہ مخصوص زمین میں دستیاب جنگلات اور قدرتی وسائل کے پائیدار نظم و نسق کے مسئلے پرمؤثر طریقے سے زور اور توجہ دی جاسکے اور ایک مؤثر منصوبہ بندی کی جاسکے اور کمزور اور ممکنہ طور پر زدپذیرکمزور مقامات کا وسیع انتخاب کیا جاسکے جو ترقی پسندانہ اور پائیدار ماحولیاتی بحالی کے اقدامات کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ یہ منصوبہ غیر زرخیز زمین کی بحالی کے لیے مختلف اسکیموں کو یکجا کرنے پر زور دیتا ہے اور اس میں مالی امداد کا کوئی بندوبست نہیں ہے۔
یہ معلومات ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کے وزیر مملکت جناب کیرتی وردھن سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
************
ش ح۔ف ا۔ ج ا
(U: 8900)
(Release ID: 2038318)
Visitor Counter : 59