محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے روزگارسے متعلق اعداد وشمارکے بارے میں ایک بین- وزارتی گول میزکانفرنس کی صدارت کی


ملک میں ہم آہنگی پیدا کرنےاور روزگار کے مواقع  کی ایک مجموعی تصویر فراہم کرنے کے لیے کور گروپ تشکیل دیا جائے گا

‘‘ملک میں روزگار پیدا کرنے کی ایک جامع تصویر حاصل کرنے کے لیے مختلف روزگار کے اعداد و شمار کے ذرائع کے درمیان روابط پیدا کرنے کی ضرورت ہے’’- ڈاکٹر منڈاویہ

Posted On: 26 JUL 2024 8:36PM by PIB Delhi

محنت نیز روزگار اور نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج نئی دہلی میں روزگار کے اعداد و شمارکے موضوع  پر ایک بین وزارتی گول میزکانفرنس کی صدارت کی۔اس  میٹنگ میں وزارتوں/محکموں میں ہم آہنگی پیدا کر کے اسکیموں/پروگراموں اور منصوبوں کے نتیجہ کے طور پر روزگار سے متعلق باقاعدہ ڈیٹا کو ریکارڈ کرنے کے لیے ایک منظم طریقہ اختیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0018CB9.jpg

اس موقع پر تجارت اور صنعت کے مرکزی وزیر جناب پیوش گوئل بھی موجود تھے۔ انہوں نے بین وزارتی مشاورت کے انعقاد کے لیے محنت  اور روزگار کی کی وزارت کی  کوششوں کی ستائش  کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ یہ ایک باقاعدہ مشق ہونی چاہیے۔

اس بات کو اجاگر کرتے ہوئے کہ مرکزی بجٹ 25-2024 نوجوانوں اور روزگار پر مرکوز ہے، ڈاکٹر منڈاویہ نے بجٹ میں اعلان کردہ جامع اور اختراعی امپلائمنٹ لنکڈ انسینٹیو یعنی روزگار سے منسلک ترغیب (ای ایل آئی) پیکج کی وضاحت کی، جو آجروں اور ملازمین کو فائدہ پہنچانے اور روزگارکے مواقع پیدا کرنےکو فروغ دینے کے لیے تین اسکیموں پر مشتمل ہے۔ انہوں نے بجٹ میں اعلان کردہ مختلف لیبر اصلاحات پر بھی روشنی ڈالی،جن میں ای -شرم پورٹل کوجدید ترین بنانا اور سمادھان اور شرم سویدھا پورٹل کو بہتربنانا شامل ہے ۔

اپنے خطاب میں، ڈاکٹر منڈاویہ نے حکومت ہند میں موجودہ روزگار پیدا کرنے پر متعدد ڈیٹا ذرائع کو مربوط کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ مختلف وزارتیں اور محکمے متعدد اسکیموں اور منصوبوں پر عمل پیرا ہیں جن سے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوتے ہیں، لیکن فی الحال  یہ اعداد و شمار الگ الگ موجود ہیں۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا،‘‘ روزگار کے اعداد و شمار کے مختلف ذرائع کے درمیان روابط پیدا کرنے کی ضرورت ہے، انہیں ضم کرنے اور ایک ایسا نظام تیار کرنے کے لیے مربوط کرنے کی ضرورت ہے جو ملک میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی ایک جامع تصویرپیش کریں۔’’

ان اہداف کو حاصل کرنے کے لیے، مرکزی وزیر نے مختلف وزارتوں/محکموں اور صنعتوں پر مشتمل ایک کور گروپ بنانے کا مشورہ دیا جو ہم آہنگی پیدا کرنے اور اس وقت الگ تھلگ ہورہی کوششوں کو مربوط کرنے کے لیے باقاعدگی سے ملاقات کرے گا۔

ہنر مند افرادی قوت کے لیے صنعت کی مانگ کو تسلیم کرتے ہوئے، مرکزی وزیر نے نوجوانوں کو ان کے مطالبات سے ملنے کے لیے مناسب ہنرمندی اور پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے صنعتی اداروں پر بھی زور دیا کہ وہ نوجوانوں کی شناخت کریں اور انہیں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کریں، اس طرح ملازمتیں حاصل کرنے اور زندگیوں کو بہتر بنانے میں حکومت کے ساتھ شامل ہوں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002NO8S.jpg

اس اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے دوران، 19 مختلف وزارتوں اور محکموں کے سینئر حکام، صنعت کی انجمنوں جیسے فیڈریشن آف انڈین چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (فکی) اور کنفیڈریشن آف انڈین انڈسٹری (سی آئی آئی) کے نمائندوں کےنمائندوں نے مختلف موضوعات پر غور وخوض کیا اور اجلاس میں اور قیمتی تجاویز اور بصیرت افروزمعلومات  کا اشتراک کیا۔

******

ش ح۔ ع م ۔ ف ر

U:8899


(Release ID: 2038306) Visitor Counter : 43