ارضیاتی سائنس کی وزارت
ارضیاتی علوم کی وزارت نے اٹھارہواں یوم تاسیس منایا: عوامی افادیت اور فائدہ کے لیے اہم اشاعتوں كا اجرا
Posted On:
27 JUL 2024 3:37PM by PIB Delhi
وزارتِ ارضیاتی علوم نے آج اپنے پرتھوی بھون ہیڈکوارٹر میں اپنا 18 واں یوم تاسیس منایا جو ارضیاتی نظام كے علوم میں تقریباً دو دہائیوں کی اہم شراکت کی نشان دہی کرتا ہے۔ 27 جولائی 2006 کو تشكیل كردہ یہ وزارت سائنسی تحقیق اور خدمات میں سب سے آگے رہی ہے۔ وزارت کی کامیابیاں ارضیاتی نظام كے علوم کے تمام شعبوں ہر محیط ہیں: ہوا یا ماحول، پانی یا ہائیڈروسفیئر، زمین یا لیتھوسفیئر، ٹھوس زمین یا کرائیوسفیئر، زندگی یا حیاتیات اور ان کے تعامل، سبھی سائنسی اور تکنیکی فروغ سے وزارت کی وابستگی کی عکاسی کرتے ہیں۔
ارضیاتی علوم کی وزارت کی 18ویں یوم تاسیس کی تقریبات کا آغاز ایک افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں شریك معزز مہمانوں میں اعلیٰ سرکاری افسران، سائنسدان، عملہ، اور اہم ذمہ داران شامل تھے۔ حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر پروفیسر اجے کمار سود مہمان خصوصی تھے۔ وزارتی سکریٹری ڈاکٹر ایم روی چندرن نے مہمان خصوصی کا خیر مقدم کیا اور ان کے ساتھیوں کو مبارکباد دی ار كہا كہ "اب جب ہم اس وزارت کے قیام کے 19 ویں سال میں داخل ہو رہے ہیں، ہم اب تک کی متعدد کامیابیوں پر نازاں ہیں اور ہمیں آنے والے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے،خاص طور پر خوراک، پانی، توانائی، صحت اور آب و ہوا کی تبدیلی، جو ہمیشہ سے متعلقہ ہوتے ہیں۔ ہمیں اپنے لوگوں اور معاشرے کے فائدے کے لیے خدمات کو عمل میں لانے کے لیے اچھے علوم کے نصب العین پر قائم رہنا چاہیے''۔
سکریٹری، ارتھ سائنسز (ایم او ای ایس)، ڈاکٹر ایم روی چندرن، مہمان خصوصی، حکومت ہند کے پرنسپل سائنسی مشیر (پی ایس اے)، پروفیسر اجے کے سود کا استقبال کرتے ہوئے۔
(بائیں سے) ایڈیشنل سکریٹری اور فائنانس ایڈوائزر، جناب وشواجیت سہائے، پی ایس اے پروفیسر اجے کے سود، سیکریٹری ایم او ای ایس ڈاکٹر ایم روی چندرن، اور جوائنٹ سکریٹری شری ڈی سینتھل پانڈیان (دائیں) کے ذریعہ ایم او ای ایس کی اشاعتوں کا اجراء۔
ارضیاتی علوم كی وزارت نے اپنے 18ویں یوم تاسیس کی یاد میں درج ذیل اشاعتیں شروع کیں:
1۔ انڈیا میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ نے جو وزارت کا ایک ذیلی دفتر ہے، 'ہندوستان میں سائیکلون کی وارننگ' اور 'انتہائی اثر والے موسمی واقعات کی نگرانی اور پیش گوئی کے لیے قابلیت کے فریم ورک' پر معیاری آپریشن کا طریقہ کار جاری کیا۔ یہ دستاویزات ذمہ داران کو زیادہ موثر اور بروقت آفات سے نمٹنے کی کوششوں میں مدد فراہم کریں گی۔
2۔ نیشنل سینٹر فار پولر اینڈ اوشین ریسرچ (این سی پی او آر)، گوا نے جو وزارت كاایک خود مختار ادارہ ہے، 14 ویں انڈین آرکٹک مہم (2024-2023) پر ایک جامع رپورٹ جاری کی۔
3۔ سینٹر فار میرین لیونگ ریسورسز اینڈ ایکولوجی(سی ایم ایل آر ای)، کوچی نے جو متعلقہ وزارت کا ایک منسلک دفتر ہے، ایک کیٹلاگ جاری کیا جس کا عنوان ہے 'ہندوستانی خصوصی اقتصادی زون سے انموران کیکڑوں کی درجہ بندی اور نظامیات (پاگورائیڈیا، چیروسٹیلوڈیا اور گالاتھیوڈیا) '۔ یہ کوشش گہرے سمندر کی درجہ بندی پر صلاحیت کی تعمیر میں معاون ہے اور وزارت کی سمندری حیاتیاتی تنوع کی دستاویزات اور تحفظ کی کوششوں سے ہم آہنگ ہے۔
4۔ وزارتی نیوز لیٹر کا پہلا شمارہ، جس کا تصور ایک سہ ماہی اشاعت کے طور پر کیا گیا تھا جس میں ایم او ای ایس کی خبروں، واقعات اور اپ ڈیٹس کو نمایاں کیا گیا ہے۔
یورپی سینٹر فار میڈیم رینج ویدر فورکاسٹنگ کے سینئر سائنس دان ڈاکٹر ایسٹیبلیز گیسکون کی ایک مشہور سائنس ٹاک کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس کا عنوان ہے 'ای سی ایم ڈبلیو ایف میں ڈیسٹینیشن ارتھ انیشی ایٹو: کلومیٹر پیمانے پر پیشین گوئی اور موسمیاتی ماڈلز: تشخیص اور تشخیصی سرگرمیوں سے بصیرت'۔ ایڈیشنل سکریٹری اور فائنانس ایڈوائزر جناب وشواجیت سہائے اور جوائنٹ سکریٹری جناب ڈی سینتھل پانڈیان نے بھی اس تقریب کی صدارت کی۔
ڈاکٹر روی چندرن نے کہا كہ وزارت تمام شہریوں کے معیار زندگی کو بڑھانے اور قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کے لیے سائنس کو آگے بڑھانا جاری رکھے گی"۔ایونٹ کا براہ راست ٹیلی کاسٹ کیا گیا اور وزارت كا یوٹیوب چینل پر عوام کے دیکھنے کے لیے دستیاب ہے۔
وزارت کو موسم، آب و ہوا، سمندر اور ساحلی ریاست، ہائیڈرولوجی، سیسمولوجی اور قدرتی خطرات کے لیے خدمات فراہم کرنے کا پابند بنایا گیا ہے۔ اس كا مقصدپائیدار طریقے سے سمندری جاندار اور غیر جاندار وسائل کی تلاش اور ان کا استعمال؛
زمین کے قطبوں (آرکٹک، انٹارکٹک) اور ہمالیہ کو تلاش کرنا اور سمندری وسائل اور سماجی ایپلی کیشنز کی تلاش کے لیے سمندری ٹیکنالوجی تیار کرنا ہے۔
******
U.No:8849
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2037953)
Visitor Counter : 65