کوئلے کی وزارت
کوئلہ وزارت ملک بھر میں کول گیسیفیکیشن پروجیکٹوں کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کررہی ہے
Posted On:
26 JUL 2024 3:53PM by PIB Delhi
ہندوستان کے کوئلے کے وسیع ذخائر، جن کا تخمینہ 378 بلین ٹن ہے جس میں تقریباً 199 بلین ٹن کو 'ثابت' کے طور پر درجہ بندی کی گئی ہے، توانائی کی پیداوار کے لیے اہم مواقع پیش کرتے ہیں۔ فی الحال، ہندوستان کا تقریباً 80فیصد کوئلہ تھرمل پاور پلانٹس میں استعمال ہوتا ہے۔ چونکہ ملک صاف ستھرے توانائی کے حل کو اپنا رہا ہے اور قابل تجدید ذرائع میں تیزی آ رہی ہے، وزارت کوئلہ فعال طور پر کوئلے کے پائیدار استعمال کو یقینی بنا رہی ہے۔ 2020 میں، کول گیسیفیکیشن مشن کا آغاز کیا گیا تھا، جس کا مقصد 2030 تک 100 ملین ٹن کوئلے کو گیس بنانا ہے، اس طرح اس اہم وسائل کی قدر اور افادیت کو زیادہ سے زیادہ کرنا ہے۔ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ویژن کے مطابق یہ پہل 2027 تک توانائی کی آزادی حاصل کرنے کے ہدف کی حمایت کرتی ہے۔
کول گیسیفیکیشن ایک تھرمو کیمیکل عمل ہے جو کوئلے کو ترکیبی گیس یا "سین گیس" میں تبدیل کرتا ہے، بنیادی طور پر کاربن مونو آکسائیڈ اور ہائیڈروجن پر مشتمل ہوتا ہے۔ ہندوستان اپنے تیل کا تقریباً 83فیصد، اس کا 90فیصد سے زیادہ میتھانول، اور 13-15فیصد امونیا درآمد کرتا ہے، کوئلہ گیسیفیکیشن درآمدات پر انحصار کو کم کرنے اور زرمبادلہ کو بچانے کا ایک موقع فراہم کرتا ہے، خاص طور پر تیل، گیس، کھاد، اور پیٹرو کیمیکل سیکٹرزمیں اس کی اہمیت ہے۔ گیسیفیکیشن کے منصوبے تیل اور گیس کے لیے کوئلے کے جزوی درآمدی متبادل کے متنوع استعمال اور ہندوستان کے کوئلے کے وافر ذخائر کے صاف ستھرے استعمال کا باعث بنیں گے۔
24 جنوری، 2024 کو، اقتصادی امور کی کابینہ کمیٹی نے کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) کی جانب سے بی ایچ ای ایل اور جی اے آئی ایل کے ساتھ جوائنٹ وینچر کمپنیاں بنانے کے لیے ایکویٹی سرمایہ کاری کی منظوری دی، جو کہ 30فیصد ایکویٹی کی حد سے آگے بڑھے۔ اس اسکیم کا مقصد گیسیفیکیشن پراجیکٹس کی مالی اور تکنیکی قابل عملیت کو ظاہر کرنا، ڈاون اسٹریم پروڈکٹس کے لیے منڈیوں کو متحرک کرنا، اور نئی اقتصادی قدر کی چینز قائم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ ، کوئلے کی گیسیفیکیشن کو فروغ دینے کے لیے، وزارت گیسیفیکیشن کوئلے کے لیے تجارتی نیلامی کی پالیسیوں میں ریونیو شیئر میں 50فیصد چھوٹ کی پیشکش کرتی ہے، سنگاس کی پیداوار کے لیے ایک نیا ذیلی شعبہ قائم کرتی ہے، اور گیسیفیکیشن پلانٹس کو طویل مدتی کوئلے کی الاٹمنٹ فراہم کرتی ہے۔
کول گیسیفیکیشن اسکیم کی اہم خصوصیات:
1. مالی اخراجات: 8,500 کروڑ روپے تین زمروں میں مختص:
- سرکاری پی ایس یو ز کے لیے4,050 کروڑروپے، جس میں فی پروجیکٹ 1,350 کروڑروپے مالیاتی ترغیب کے اہل ہیں، یا کیپیکس کا 15فیصد جو بھی کم ہو، کے ساتھ۔
- پرائیویٹ سیکٹر اور پی ایس یوز کے لیے 3,850 کروڑروپے، فی پروجیکٹ 1,000 کروڑروپے کی مالی ترغیب کے ساتھ، یا کیپیکس کا 15فیصد جو بھی کم ہو۔
- مظاہرے کے منصوبوں اور چھوٹے پیمانے کے پلانٹس کے لیے 600 کروڑروپے، فی پروجیکٹ 100 کروڑ روپےکی مالی ترغیب کے ساتھ، یا کیپیکس کا 15فیصد جو بھی کم ہو۔
2. انتخاب کا عمل: زمرہ I میں سرکاری پی ایس یو ز/جے ویز کے لیے ایک شفاف انتخاب کا عمل شامل ہے، جبکہ زمرہ II اور III بولی لگانے کے شفاف عمل کا استعمال کرتے ہیں۔
3. مالی مراعات: گرانٹس دو اقساط میں تقسیم کی جائیں گی: پہلی بینک قرض کی تقسیم اور 30فیصد ایکویٹی شراکت کے بعد، اور دوسری 50فیصد پیداواری صلاحیت اور ایک سال کی مسلسل پیداوار حاصل کرنے کے بعد۔
4. وزارت نے 15 مئی 2024 کو کوئلے کی گیس بنانے کے منصوبوں کو مالی مراعات فراہم کرنے کے لیے تجاویز کی درخواستیں (آر ایف پی ز ) وزارت کوئلہ اور ایم ایس ٹی سی کی ویب سائٹس پر شائع کی ہیں۔ دلچسپی رکھنے والے نجی شعبے کے اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری پی ایس یو ز بولی میں حصہ لینے کے لیے ایم ایس ٹی سی کی ویب سائٹ پر خود کو رجسٹر کر سکتے ہیں۔
جوائنٹ وینچرز اور تعاون کے ذریعے کچھ اہم پروجیکٹس چل رہے ہیں وہ حسب ذیل ہیں:
1. لکھن پور، اڈیشہ میں سی آئی ایل –بی ایچ ای ایل جے وی پروجیکٹ، 0.66 ایم ایم ٹی پی اے کی صلاحیت کے ساتھ امونیم نائٹریٹ کی پیداوار پر توجہ مرکوز کرتا ہے، جس کی لاگت 11,782 کروڑ روپےہے، اور مالی سال 2029 تک کمیشن کی توقع ہے۔
2. سون پور بازاری، مغربی بنگال میں سی آئی ایل –جی اے آئی ایل جے وی پروجیکٹ کا مقصد 1.83 ایم ایم ایس ایم ڈی کی صلاحیت اور 13,052.8 کروڑ روپےکی لاگت کے ساتھ کوئلے کو مصنوعی قدرتی گیس میں تبدیل کرنا ہے، جس کے مالی سال 29 تک کام کرنے کی توقع ہے۔
3. درگاپور اسٹیل پلانٹ میں سی آئی ایل –ایس اے آئی ایل جے وی پروجیکٹ کا مقصد اسٹیل مینوفیکچرنگ کی پائیداری کو بڑھا کر براہ راست کم شدہ لوہے کے لیے سنگاس تیار کرنا ہے۔
4. این ایل سی آئی ایل لگنائٹ سے میتھانول پروجیکٹ لگنائٹ سے صاف توانائی کی مصنوعات تیار کر رہا ہے، بشمول سنگاس، ڈیزل، اور گرین ہائیڈروجن۔
5. ڈبلیو سی ایل کول سے امونیم نائٹریٹ پروجیکٹ 0.66 ایم ٹی پی اے کی پیداواری صلاحیت کے ساتھ امونیم نائٹریٹ میں کوئلے کی گیسیفیکیشن کو نشانہ بناتا ہے۔
کوئلہ کی وزارت نے جھارکھنڈ کے کستا کول بلاک میں زیر زمین کول گیسیفیکیشن (یو سی جی ) کے لیے ہندوستان کا پہلا پائلٹ پروجیکٹ بھی شروع کیا ہے۔ یہ پائلٹ پہل کول انڈیا لمیٹڈ (سی آئی ایل) اور اس کے ذیلی اداروں کے لیے ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے، جو بھارت کو جدید ترین زیر زمین کول گیسیفیکیشن ٹیکنالوجیز کو اپنانے میں سب سے آگے ہے۔
کوئلہ کی وزارت نے تمام زمروں میں سرکاری پی ایس یوز اور پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں سے کوئلہ/لگنائٹ گیسیفیکیشن پروجیکٹس کے لیے درخواستیں طلب کی ہیں، اقتصادی صلاحیت کو کھولنے، محصولات کو بڑھانے اور روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے کے لیے بولی جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 نومبر 2024 ہے۔
کوئلہ گیسیفیکیشن ایک انتہائی امید افزا اقدام کے طور پر ابھر رہا ہے، جس سے مختلف شعبوں کی جانب سے پرجوش ردعمل سامنے آرہا ہے۔ یہ منصوبہ نہ صرف کوئلے کو قیمتی مصنوعات میں تبدیل کرنے کے لیے ایک مثبت نقطہ نظر کو ظاہر کر رہا ہے بلکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے نمایاں دلچسپی بھی پیدا کر رہا ہے۔ روزگار کے بے شمار مواقع پیدا کرنے اور اقتصادی ترقی کو تحریک دینے کی صلاحیت کے ساتھ، کوئلہ گیسیفیکیشن صنعت میں انقلاب برپا کرنے کے لیے تیار ہے جو توانائی کے تحفظ میں زیادہ پائیدار اور خوشحال مستقبل کی راہ ہموار کرے گا۔
کوئلہ کی وزارت کوئلہ گیسیفیکیشن کے منصوبوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے، جو کوئلے کو مختلف قیمتی مصنوعات میں تبدیل کرنے کی بے پناہ صلاحیت رکھتے ہیں۔ اسکیم اور مراعات سرکاری پی ایس یو ز اور پرائیویٹ سیکٹر کو راغب کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں، اس طرح کوئلے کے شعبے میں جدت، سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ کوئلہ/لگنائٹ گیسیفیکیشن اسکیم کلین کوئلے کی ٹیکنالوجیز کو اپنا کر کوئلے کے شعبے کو تبدیل کرنے کی ہماری کوشش میں ایک اہم چھلانگ کی نمائندگی کرتی ہے اور حکومت کول گیسیفیکیشن منصوبوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
************
ش ح۔ا م ۔ م ش۔
(U: 8813)
(Release ID: 2037773)
Visitor Counter : 41