ٹیکسٹائلز کی وزارت
حکومت ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ دینے کے لیے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے کے ساتھ سات پی ایم مِتر پارکس قائم کر رہی ہے
Posted On:
26 JUL 2024 5:15PM by PIB Delhi
حکومت نے 7 (سات) پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجن اور ملبوسات پارکس گرین فیلڈ/براؤن فیلڈ سائٹس (بشمول ویردھا نگر تمل ناڈو میں ایک گرین فیلڈ پروجیکٹ) میں 4,445 کروڑ روپے کا 2027-28 تک سات سال کی مدت کے لیے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے بشمول پلگ اینڈ پلے کی سہولت کے ساتھ قائم کرنے کی منظوری دی ہے۔ اندازہ ہے کہ ہر پارک مکمل ہونے پر ایك لاکھ براہ راست اور دو لاکھ بالواسطہ روزگار كے مواقع پیدا کرے گا۔ ویرودھ نگر میں پی ایم دوستا اسکیم کو لاگو کرنے کے لیے جو ایک خصوصی مقصد کی گاڑی (ایس پی وی) یعنی 'پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل پارک، تمل ناڈو لمیٹڈ' کو شامل کیا گیا ہے۔حکومت تمل ناڈو کے پاس ایس پی وی میں 51 فیصد حصہ داری ہے اور بقیہ 49 فیصد حکومت ہند کے پاس ہے۔ ڈائریکٹوریٹ آف ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ سے ماحولیاتی کلیئرنس کے ساتھ ساتھ لے آؤٹ کی منظوری حاصل کرنے کا عمل مکمل ہو چکا ہے۔ پارک کے گیٹ تک پانی اور بجلی کی فراہمی کا عمل جاری ہے۔ پارک میں سرمایہ کاری کے لیے 1200 کروڑ روپے کے مفاہمت نامے (ایم او یو) پر دستخط کیے جا چکے ہیں۔
ٹیکسٹائل کے شعبے میں سرمایہ کاری میں اضافہ، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کے مقصد سے وزارت انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل پارک کے لیے اسکیم نافذ کر رہی ہے۔ اس كا مقصد ملک بھر میں ٹیکسٹائل ہب میں عالمی معیار کے جدید ترین انفراسٹرکچر کے ساتھ ٹیکسٹائل پارکس کے قیام کے لیے تعاون فراہم کرنا ہے۔ یہ اسکیم 31.03.2021 تک نافذ العمل تھی لیكن اس اسکیم کو اب ٹیکسٹائل کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (TCDS) کی چھتری اسکیم کے تحت شامل کیا گیا ہے اور صرف جاری منصوبوں کو مکمل کرنے کے لیے 568.15 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔
اسکیم کے تحت تمل ناڈو میں ٹیکسٹائل پارکس کی تفصیلات ذیل میں دی گئی ہیں:
(روپے كروڑوں میں)
S. No.
|
Name of the park
|
District
|
Approved Project Cost
|
Total govt grant released
|
Actual Employment
|
Units Operational
|
Park Status
|
1
|
PalladamHi-Tech Weaving park, Palladam
|
Tirupur
|
55.42
|
22.17
|
2650
|
90
|
Completed
|
2
|
Komarapalayam Hi-Tech Weaving Park
|
Namakkal
|
31.33
|
12.54
|
853
|
56
|
Completed
|
3
|
Karur Integrated Textile Park, Karur Park
|
Karur
|
116.1
|
40.00
|
5000
|
35
|
Completed
|
4
|
Madurai Integrated Textile Park Ltd
|
Madurai
|
87.30
|
31.43
|
2551
|
17
|
Completed
|
5
|
Perarignar Anna Handloom Silk Park
|
Kanchi-puram
|
82.52
|
9.91
|
750
|
12
|
Under implementation
|
6
|
Pallavada Textile Park
|
Erode
|
106.58
|
10.00
|
825
|
3
|
Under implementation
|
7
|
The Great Indian Linen & Textile
|
Erode
|
104.29
|
12.00
|
170
|
7
|
Under implementation
|
یہ معلومات ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر مملکت جناب پبیترا مارگریتا نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم كیں۔
*****
ش ح۔رف۔س ا
U.No:8830
(Release ID: 2037759)