الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

بھارت سرکار بھارتی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی رسائی بڑھانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے


138.04 کروڑ آدھار نمبر بنائے گئے ہیں۔ 30 کروڑ سے زیادہ صارفین کو سہولت فراہم کی گئی ہے اور ڈیجی لاکر کے ذریعہ 675 کروڑ دستاویزات جاری کی گئی ہیں

صرف جون 2024 میں یو پی آئی کے ذریعہ 1،388 کروڑ سے زیادہ مالیت کا لین دین کیا گیا ہے

Posted On: 26 JUL 2024 5:34PM by PIB Delhi

 ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر (ڈی پی آئی) کو مختلف ڈومینز میں تیار کیا گیا ہے ، جس کا مقصد رسائی ، کارکردگی اور شمولیت کو بڑھانا ہے۔ ایسے چند ڈی پی آئیز میں ہونے والی پیش رفت درج ذیل ہے:

  • آدھار: آدھار دنیا کا سب سے بڑا ڈیجیٹل شناختی پروگرام ہے جو بائیو میٹرک اور ڈیموگرافک پر مبنی منفرد ڈیجیٹل شناخت فراہم کرتا ہے۔ جس کی تصدیق کسی بھی وقت، کہیں سے بھی کی جاسکتی ہے اور نقلی اور جعلی شناخت کو بھی ختم کیا جاسکتا ہے۔ اب تک 138.04 کروڑ آدھار نمبر بنائے جا چکے ہیں۔
  • یونیفائیڈ پیمنٹ انٹرفیس (یو پی آئی): یہ بھارت کا معروف ڈیجیٹل ادائیگی پلیٹ فارم ہے۔ صرف جون 2024 کے مہینے میں یو پی آئی کے ذریعے 1388 کروڑ سے زیادہ مالی لین دین کیا گیا۔ ڈیجیٹل ادائیگی کے پلیٹ فارم ٹکنالوجی اور ڈیوائس کو غیر فعال بنا کر یو پی آئی نے نچلی سطح تک مالی شمولیت میں حصہ ڈالا ہے۔
  • ڈیجی لاکر: یہ ڈیجیٹل طور پر دستاویزات اور سرٹیفکیٹ کے اجراء اور تصدیق کے لیے ایک پلیٹ فارم ہے۔ اس نے 30 کروڑ سے زیادہ صارفین کو سہولت فراہم کی ہے اور 675 کروڑ دستاویزات دستیاب کرائے ہیں۔ بینکنگ اور مالیاتی شعبے میں کام کرنے والی متعدد فن ٹیک کمپنیاں صارفین کی بورڈنگ میں آسانی کے لیے ڈیجی لاکر کا استعمال کر رہی ہیں۔

بھارت سرکار نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر بھارتی ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کی رسائی کو بڑھانے کے لیے بھی کئی اقدامات کیے ہیں۔ کچھ اہم اقدامات درج ذیل ہیں:

  • انڈیا اسٹیک گلوبل (https://www.indiastack.global) کو عالمی برادری کے ساتھ بھارتی ڈی پی آئی کی کامیابی کا اشتراک کرنے اور دوست ممالک میں نقل کو آسان بنانے کے مقصد سے تیار اور شروع کیا گیا ہے۔
  • گلوبل ڈی پی آئی ریپوزٹری – 2023 میں جی 20 کی بھارتی صدارت کے تحت ، گلوبل ڈی پی آئی ریپوزٹری (جی ڈی پی آئی آر) پورٹل (جی ڈی پی آئی آر) پورٹل (https://www.dpi.global) کو بھارت نے ڈیزائن ، تیار اور جاری کیا تھا۔
  • بھارت نے 10 ممالک یعنی آرمینیا، سیرالیون، سورینام، انٹیگوا اور باربوڈا، پاپوا نیو گنی، ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو، تنزانیہ، کینیا، کیوبا اور کولمبیا کے ساتھ آبادی کے پیمانے پر نافذ کامیاب ڈیجیٹل حل کے تبادلے کے شعبے میں تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ جانکاری الیکٹرانک اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی۔

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 8824



(Release ID: 2037713) Visitor Counter : 34


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil