بھاری صنعتوں کی وزارت

فیم اسکیم کے تحت الیکٹرک وہیکل مینوفیکچررز کو سبسڈی

Posted On: 26 JUL 2024 3:38PM by PIB Delhi

فیم- انڈیا اسکیم فیز-II کے تحت الیکٹرک گاڑیوں کے مینوفیکچررز کو کوئی مراعات نہیں دی جاتی ہے۔ مراعات/رعایت صارفین (خریداروں/آخری استعمال کنندگان) کو ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی قیمت میں پیشگی کمی کی صورت میں فراہم کی جاتی ہے، تاکہ اسے بڑے پیمانے پر اپنایا جاسکے، صارف کو دی گئی رعایت والی رقم حکومت ہند کے ذریعے او ای ایم (ای وی مینوفیکچررز) کو لوٹائی جاتی ہے۔

فیم- انڈیا اسکیم فیز-II کے تحت، گاڑی کی خریداری کے وقت او ای ایم سے گاڑیاں خریدنے والے افراد کو ہائبرڈ اور الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کی قیمت میں پیشگی کمی کی صورت میں ڈیمانڈ انسینٹیو/سبسڈی دی جاتی ہے۔ زمرہ وار سبسڈی جو گزشتہ پانچ سالوں (01.04.2019 سے 31.03.2024) کے دوران او ای ایم کو ان کی طرف سے کلیم کیے گئے انسینٹیو کے مقابل ادا کی گئی ہے وہ حسب ذیل ہے:

نمبر شمار

سیگمنٹ

ادا کی گئی مراعاتی رقم (کروڑ میں)

1

ای-2 ڈبلیو

4,375.59

2

ای- 3 ڈبلیو

845.61

3

ای- 4 ڈبلیو

399.12

4

ای- بسیں *

1,322.00

 

کل میزان

6,942.32

* ریاستی ٹرانسپورٹ یونٹس کو جاری کی گئی سبسڈی کی رقم۔

یہ اطلاع فولاد اور بھاری صنعتوں کے وزیر مملکت جناب بھوپتی راجو سری نواس ورما نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

**********************

ش ح۔م م۔ م  ر

 (U: 8797)

 



(Release ID: 2037558) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Kannada