بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

چابہار بندرگاہ کی ترقی

Posted On: 26 JUL 2024 3:18PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے  ایران کے چابہار میں شاہد بہشتی بندرگاہ کو طویل مدتی مین کنٹریکٹ کے مطابق، مذکورہ کنٹریکٹ پر دستخط کی تاریخ یعنی 13.05.2024سے   10 سال کی مدت کے لیے جنرل کارگو اور کنٹینر ٹرمینل کو لیس کرکے اور چلاکر تیار کرنے کا بیڑا اٹھایا ہے۔

مالی سال 17-2016 سے مالی سال 24-2023 تک کل 400 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ چابہار کی شاہد بہشتی بندرگاہ کی ترقی کے لیے اب تک استعمال کی گئی رقم 201.51 کروڑ روپئے ہے۔

بندرگاہ پر 2024-2023 میں جہازوں کی آمدورفت میں 43 فیصد اور کنٹینرز کی آمدورفت میں 34 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔ یہ تصور پیش کیا گیا ہے کہ بندرگاہ کے مکمل طور پر فعال ہونے کے بعد سمندری تجارت اور تجارتی آمدنی میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔

اسی طرح کی ترقی پر مبنی معاہدہ میانمار کے ساتھ بھی کیا گیا ہے۔ مالی سال 25-2024 کے لیے سیٹوے (میانمار) کے لیے 90 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دیں۔

 ************

ش ح۔ ا ک    ۔ م  ص

 (U:  8795  )

 

                          



(Release ID: 2037553) Visitor Counter : 28


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil