کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
حکومت، ملک میں نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے کے لیے مخصوص اسکیموں یعنی پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) اور 16-2015سے مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ ان نارتھ ایسٹ ریجن (ایم او وی سی ڈی این ای آر)کو نافذ کررہی ہے
نامیاتی کھادوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے،آئی سی اے آر نے مختلف فصلوں اور مٹی کی اقسام کے لیے مخصوص نامیاتی کھادوں کے بہتر اور کارآمد قسمیں تیار کی ہیں
Posted On:
26 JUL 2024 2:52PM by PIB Delhi
حکومت، ملک میں نامیاتی کاشتکاری کو فروغ دینے کیلئے مخصوص اسکیموں یعنی پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا (پی کے وی وائی) اور 16-2015سے مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ ان نارتھ ایسٹ ریجن (ایم او وی سی ڈی این ای آر)کو نافذ کررہی ہے۔ ان اسکیموں کے تحت، کسانوں کو نامیاتی ان پٹ کا استعمال کرتے ہوئے نامیاتی کاشت کرنے کی حوصلہ افزائی کی جاتی ہے اور یہ اسکیمیں کسانوں کی نامیاتی مصنوعات کی پیداوار سے لے کر مارکیٹنگ تک ہر طرح کی مدد فراہم کرتی ہیں۔ نامیاتی کھادوں کی فارم پر پیداوار اور اس کے استعمال کے بارے میں کسانوں کو عملی تربیت دینا ان سکیموں کا لازمی حصہ ہے۔ کسانوں کو سستی قیمتوں پر نامیاتی کھادوں سمیت مختلف حیاتیاتی ان پٹ کیلئے پی کے وی وائی کے تحت 15000 روپے فی ہیکٹر/ 3 سال اور ایم او وی سی ڈی این ای آر کے تحت 15000/ ہیکٹر/ 3 سال کی سبسڈی فراہم کی جاتی ہے۔
اس کے علاوہ حکومت نےگوبردھن پہل کے تحت پلانٹوں میں تیار کی جانے والی نامیاتی کھادوں کو فروغ دینے کے لیے1،500 روپے فی میٹرک ٹن کی شرح سے بازار کی ترقی سے متعلق مددد (ایم ڈی اے ) کو منظوری دی ہےجس میں متعلقہ وزارتوں /محکموں کی مختلف بایو گیس / /سی بی جی سپورٹ اسکیموں/ پروگراموں کو شامل کیا گیا ہے جس کا کل خرچ 1,451.84 کروڑ روپے (مالی سال24-2023 تا26-2025) ہے جس میں ریسرچ گیپ فنڈنگ وغیرہ کے لیے 360 کروڑ روپے کی رقم شامل ہے۔ اس سے کسانوں کو مناسب قیمت پر فرمینٹڈ آرگینک کھاد (ایف او ایم)، رقیق ایف او ایم ، اور فاسفیٹ سے بھرپور نامیاتی کھاد (پی آر او ایم) جیسے نامیاتی کھاد حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔
حکومت ہند نے خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس (ایس ایچ جیز ) کو بااختیار بنانے اور جدید زرعی ٹیکنالوجی تک رسائی فراہم کرنے کے مقصد کے ساتھ نمو ڈرون دیدی اسکیم کا آغاز کیا ہے۔ اس مقابلے میں کھاد کے محکمے نے فرٹیلائزر کمپنیوں کے ذریعے ایس ایچ جیز کے نمو ڈرون دیدی کو 1,094 ڈرون کی تقسیم کو یقینی بنایا ہے۔ فرٹیلائزر مارکیٹنگ کمپنیاں ڈرون دیدیوں کے لیے مارکیٹنگ پلان بنانے میں شامل ہیں۔ 15 نومبر، 2023 کو شروع کی گئی وکست بھارت سنکلپ یاترا (وی بی ایس وائی ) کے دوران، مختلف فصلوں میں نینو اور پانی میں گھل جانے والے کھادوں کے چھڑکاؤ کے لیے ڈرون ایپلی کیشنز کا 1.79 لاکھ مظاہرہ کیا گیا۔
نامیاتی کھادوں کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے، آئی سی اے آر نے مختلف فصلوں اور مٹی کی اقسام کے لیے مخصوص بایو فرٹیلائزرز کے بہتر اور کارآمد قسمیں تیار کی ہیں۔ زیادہ شیلف لائف والی رقیق بائیو فرٹیلائزر ٹیکنالوجی بھی تیار کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، آئی سی اے آر نے مختلف قسم کے بائیو فرٹیلائزر/بائیو افزودہ نامیاتی کھاد تیار کرنے کے لیے ٹیکنالوجی تیار کی ہے، انہیں نمائش ، کسانوں کی بیداری مہم اور کے وی کے کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔ آئی سی اے آر کسانوں کو بایو فرٹیلائزر کے فوائد سے آگاہ کرنے کے لیے تربیت بھی فراہم کرتا ہے۔
یہ جانکاری کیمیکل اور کھاد کی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں دی۔
********
ش ح۔ع ح
(U: 8796)
(Release ID: 2037551)
Visitor Counter : 64