قانون اور انصاف کی وزارت

عدلیہ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی میں پیش رفت

Posted On: 26 JUL 2024 1:23PM by PIB Delhi

ماتحت عدلیہ کے لیے عدالتی بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے کی بنیادی ذمہ داری ریاستی حکومتوں پر عائد ہوتی ہے۔ مرکزی حکومت عدالتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے لیے مرکز کی اعانت یافتہ  اسکیم (سی ایس ایس) کے ذریعے مالی امداد فراہم کرکے ریاستی/ مرکز کے زیر انتظام حکومتوں کے وسائل کی تکمیل کرتی ہے۔ اس اسکیم میں عدالتی افسران کے لیے کورٹ ہالز اور رہائشی یونٹس کی تعمیر کے ساتھ ساتھ وکلاء ہال، ٹوائلٹ کمپلیکس اور ڈیجیٹل کمپیوٹر روم شامل ہیں۔

 اس اسکیم کے تحت عدالتی ڈھانچے کی ترقی کی نگرانی نیا وکاس پورٹل 2.0 کے ذریعے کی جاتی ہے۔ اس پورٹل کے مطابق، ضلعی اور ماتحت عدالتوں میں جوڈیشل افسران کے لیے اب تک 23,074 عدالتی ہال اور 20,889 رہائشی یونٹس تعمیر کیے جا چکے ہیں، جن میں سے 7,256 کورٹ ہال اور 10,678 رہائشی یونٹس سال 2014 سے اب تک تعمیر کیے جا چکے ہیں۔اس کے علاوہ  3,022 کورٹ ہالز اور 2,493 رہائشی یونٹ آج تک زیر تعمیر ہیں۔ مکمل اور زیر تعمیر کورٹ ہالز اور رہائشی یونٹوں کی ریاست/مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے لحاظ سے  تفصیل ضمیمہ میں  ہے۔

1993سے 1994 میں اسکیم کے آغاز کے بعد سے ریاست اتر پردیش کو مرکزی حصہ کے طور پر 1,656.41 کروڑ روپے کی رقم جاری کیے گئے ہیں، جس میں سے رواں مالی سال25-2024 کے دوران 74.12 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت، ریاست اتر پردیش میں ضلع اور ماتحت عدالتوں کے جوڈیشل افسران کے لیے کل 2,835 کورٹ ہال اور 2,555 رہائشی یونٹ تعمیر کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ، اتر پردیش میں 329 کورٹ ہال اور 258 رہائشی یونٹ زیر تعمیر ہیں۔

 

ضمیمہ

 

آج کی تاریخ کے مطابق عدالتی انفراسٹرکچر کی دستیابی کا ریاست کے لحاظ سے  بیان

نمبر شمار

ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے

مجموعی طور پر کورٹ ہالز

زیرتعمیر مجموعی کورٹ ہالز

کل رہائشی یونٹس

زیرتعمیر کل رہائشی یونٹس

 

1

انڈمان اور نکوبار

15

0

11

0

 

2

آندھرا پردیش

648

90

600

13

 

3

اروناچل پردیش

34

5

32

2

 

4

آسام

421

72

385

19

 

5

بہار

1541

184

1202

308

 

6

چنڈی گڑھ

29

1

29

0

 

7

چھتیس گڑھ

495

58

453

837

 

8

دادر اورناگر حویلی

3

0

3

0

 

9

دمن اور دیو

5

3

5

0

 

10

دہلی

699

0

348

70

 

11

گوا

47

32

20

0

 

12

گجرات

1509

97

1360

65

 

13

ہریانہ

575

75

558

65

 

14

ہماچل پردیش

178

10

155

7

 

15

جموں و کشمیر

202

46

138

8

 

16

جھارکھنڈ

650

12

583

0

 

17

کرناٹک

1230

166

1185

47

 

18

کیرالہ

571

67

555

30

 

19

لداخ

11

0

4

0

 

20

لکشدیپ

3

0

3

0

 

21

مدھیہ پردیش

1602

392

1769

154

 

22

مہاراشٹر

3683

531

3597

144

 

23

منی پور

42

8

16

6

 

24

میگھالیہ

70

25

69

90

 

25

میزورم

47

32

38

8

 

26

ناگالینڈ

30

4

39

0

 

27

اوڈیشہ

836

156

736

97

 

28

پڈوچیری

34

0

27

0

 

29

پنجاب

610

21

624

33

 

30

راجستھان

1385

350

1175

157

 

31

سکم

20

6

15

1

 

32

تمل ناڈو

1242

40

1363

7

 

33

تلنگانہ

549

21

472

5

 

34

تریپورہ

83

27

80

33

 

35

اتر پردیش

2835

329

2555

258

 

36

اتراکھنڈ

253

66

212

3

 

37

مغربی بنگال

887

96

473

26

 

میزان

23074

3022

20889

2493

 

* نیا وکاس پورٹل کے مطابق

       

 

 

یہ معلومات وزارت قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے دی ہےاور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیرمملکت جناب  ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

 

********

ش ح۔ع ح  

 (U: 8789)



(Release ID: 2037472) Visitor Counter : 33