قانون اور انصاف کی وزارت

نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی کے زیراہتمام تالکا، ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر  مستقل قانونی بیداری کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں


قانونی مدد سے متعلق  کلینکس اسکیم

Posted On: 26 JUL 2024 1:22PM by PIB Delhi

نیشنل لیگل سروسز اتھارٹی (لیگل سروسز کلینکس) ضوابط ، 2011 کے  ضابطہ 3 میں یہ التزام ہے کہ دستیاب مالی وسائل کے تحت، ڈسٹرکٹ لیگل سروسز کلینک اس میں قائم کیے جا سکتے ہیں۔

  1. تمام دیہات، یا دیہاتوں کے گروپ  کے لیے، ایسے گاؤں کے سائز پر منحصر کرتے ہوئے  جسے ولیج لیگل کیئر اینڈ سپورٹ سنٹر کہا جائے گا۔ اور
  2. جیلیں، تعلیمی ادارے، کمیونٹی سینٹرز، پروٹیکشن ہومز، عدالتیں، جوینائل جسٹس بورڈ اور دیگر علاقے، خاص طور پر جہاں لوگوں کو قانونی خدمات کے اداروں تک رسائی کے لیے جغرافیائی، سماجی اور دیگر رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ملک بھر میں کام کرنے والے لیگل سروسز کلینکس کی تفصیلات اور سال 24-2023 اور25-2024 کے دوران قانونی مدد فراہم کرنے والے افراد کی تعداد درج ذیل ہے:

 

سال

2023-24

2024-25 (مئی تک, 2024)

اقسام

قانونی خدمات سے متعلق کلینکس

قانونی امداد فراہم کرنے والوں کی تعداد

قانونی امداد سے متعلق کلینک

قانونی امداد فراہم کرنےو الوں کی تعداد

لاء کالجز/یونیورسٹیز

1034

27545

1030

3677

گاؤں

3659

234515

3899

42949

کمیونٹی سینٹرز

971

75114

794

15099

عدالتیں

1018

141539

1042

28268

جیلیں

1215

324867

1270

63141

جے جے بی/سی ڈبلیوسی/ آبزرویشن ہومز

479

48565

509

11809

شمال مشرق کے لوگوں کے لیے

47

615

45

156

دوسرے

2961

183280

2985

32020

کل

11384

1036040

11574

197119

 

ریاست اتر پردیش میں مئی 2024 تک کام کرنے والے قانونی خدمات کے کلینک کی تفصیلات درج ذیل ہیں:

 

اقسام

کام کرنے والے قانونی خدمات کے کلینک کی تعداد

لاء کالجز/یونیورسٹیز

155

گاؤں

120

سماجی مرکز

32

عدالت

58

جیلیں

77

جے جے بی/سی ڈبلیوسی/ آبزرویشن ہومز

16

شمال مشرق کے لوگوں کے لیے

7

دوسرے

317

کل

782

 

اس وقت بلندشہر ضلع کی ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کے تحت 13 مقامات پر لیگل ایڈ کلینک کام کر رہے ہیں۔

این اے ایل ایس اے کے زیراہتمام تالکا، ضلع، ریاستی اور قومی سطح پر قانونی بیداری کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ لیگل ایڈ کلینکس کے کام کاج اور سماج کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے حقوق کے بارے میں بیداری پیدا کی جا سکے۔ مالی سال 24-2023 اور 25-2024 (مئی، 2024 تک) کے دوران 4,30,306 اور 54,671 قانونی آگاہی کیمپس/پروگرام منعقد کیے گئے جن میں بالترتیب 4,49,22,092 اور 49,62,765 افراد نے شرکت کی۔

یہ معلومات وزارت قانون اور انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) نے دی ہے اور پارلیمانی امور کی وزارت میں وزیرممملکت   جناب  ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ بات کہی۔

********

ش ح۔ع ح  

 (U: 8788)



(Release ID: 2037471) Visitor Counter : 11


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil