کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی ایف ٹی نے کاروبار کرنے میں آسانی کو بڑھانے کے لیے ایکسپورٹ پروموشن کیپٹل گڈز اسکیم کے طریقہ کار کو آسان بنایا

Posted On: 26 JUL 2024 1:58PM by PIB Delhi

بیرونی تجارت کے ڈائریکٹوریٹ جنرل (ڈی جی ایف ٹی) نے مورخہ 25 جولائی 2024 کو  ایک پبلک نوٹس نمبر  15 کے ذریعہ  برآمد کاروں کے فائدے کی خاطر ایکسپورٹ پروموشن کیپٹل گڈز (ای پی سی جی) اسکیم میں نمایاں توسیع کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد  کاروباری عمل کو آسان بنانا، لین دین کی لاگت کو کم کرنا اور آٹومیشن کو فروغ دینا ہے۔ یہ تبدیلیاں اور زیادہ  کاروبار حامی ماحول پیدا کرنے اور ہندوستان کی مینوفیکچرنگ مسابقت کو بہتر بنانے کے لیے حکومت کے عزم سے مطابقت رکھتی ہیں۔

تبدیلی کے مطابق، سکیم اب برآمد کنندگان کو درآمدی کیپٹل گڈز کے لیے انسٹالیشن سرٹیفکیٹ جمع کرانے کے لیے اضافی  مدت فراہم کرے گی۔ مدت میں یہ اضافہ کاروباری اداروں پر دباؤ کو کم کرے گا، جس سے وہ پیداوار اور برآمدی سرگرمیوں پر زیادہ توجہ مرکوز کر سکیں گے ۔

اس کے علاوہ ، برآمدی ذمہ داری (ای او) کی مدت میں توسیع کے لیے ایک آسان اور کم کمپوزیشن فیس کا ڈھانچہ متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ تبدیلی افرادی مداخلت کو کم کرتی ہے، تعمیل کو ہموار کرتی ہے اور خدمات کی فراہمی کو تیز کرتی ہے۔

نیز، اب سے ایکسپورٹ اوبلی گیشن (ای او) میں توسیع اور برآمدات کو ریگولرائز کرنے کے حوالے سے تمام پالیسی میں رعایت سے متعلق کمیٹی (پی آر سی) کے فیصلوں پر یکساں کمپوزیشن فیس کے ساتھ عمل درآمد کیا جائے گا ،جس سے سسٹم کے ذریعے عمل درآمد کرنا آسان ہو گا۔

برآمد کاروں کے لیے فوائد:

یہ نئی تبدیلیاں برآمد کاروں کے لیے ضابطوں کی تعمیل کو آسان بناتی ہیں، جس سے ڈی جی ایف ٹی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے درکار وقت اور محنت کو کم کیا گیاہے۔ خودکار اصول پر مبنی عمل کو وسعت دے کر،ڈی جی ایف ٹی  کا مقصد انسانی مداخلت کو کم کرنا، خطرات کو کم کرنا اور تجارتی سہولت میں مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔

جدید اور زیادہ مؤثر بنانے کا عزم:

اپریل 2023 میں نئی ​​بیرونی تجارت پالیسی کے اعلان کے بعد سے، ڈی جی ایف ٹی خودکار اصول پر مبنی عمل کو بڑھانے کے لیے اپنے نظام کو فعال طور پر جدید بنا رہا ہے۔ یہ اقدامات زیادہ کاروباری دوستانہ ماحول کو فروغ دینے اور عالمی منڈی میں ہندوستان کی مسابقت کو بڑھانے کی سمت میں اہم قدم ہیں۔ ڈی جی ایف ٹی نے پہلے ہی حالیہ دنوں میں اجازت کے اجراء کے عمل، ایڈوانس اتھارٹی کے تحت جزوی ضابطوں کے تعین کے عمل، برآمدی ذمہ داری میں توسیع، خودکار اسٹیٹس ہولڈر سرٹیفکیٹ جاری کرنے سمیت دیگر کو خودکار بنانے کی کوششیں کی ہیں۔ یہ منصوبہ بنایا گیا ہے کہ آنے والے مہینوں میں، تجارت اور صنعت کو سہولت فراہم کرنے کے لیے عمل کوایک نظام کے تحت  انسانی  مداخلت  سے پاک  یا کم سے کم مداخلت پر مبنی بنایا جائے گا۔

تازہ جانکاری کی مزید تفصیلات کے لیے، براہ کرم ڈی جی ایف ٹی کی ویب سائٹ  https://www.dgft.gov.in پررجوع کریں ۔

************

U.No:8786

ش ح۔ وا۔ق ر


(Release ID: 2037462) Visitor Counter : 40