شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

ایم ڈی او این ای آر کے زیر اہتمام ‘‘شمال مشرقی ریاستوں کی تیز رفتار ترقی’’ کے موضوع پربجٹ کے بعد منعقد  ہونےوالا ویبینار

Posted On: 26 JUL 2024 10:28AM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت(ڈی او این ای آر) نے جمعرات کو نئی دہلی کے وگیان بھون اینیکسی میں ‘‘شمال مشرقی ریاستوں کی تیز رفتار ترقی’’کے موضوع پربجٹ کے بعد ویبینار کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت ڈی او این ای آرکے ریاستی وزیر ڈاکٹر سکانتا مجومدار نے کی۔ ان کے  علاوہ جناب چنچل کمار، سکریٹری؛ ڈی او این ای آر پلاننگ سکریٹریز، فنانس سکریٹریز اور آٹھ شمال مشرقی ریاستوں کے ریزیڈنٹ کمشنرز، ڈی او این ای آر، نارتھ ایسٹرن کونسل، ڈی او این ای آر کے سی پی ایس ایز اور وزارت خزانہ کے سینئر سرکاری افسران نے بھی اس  ویبینار میں شرکت کی۔

ڈی او این ای آرکےسکریٹری نے اقتصادی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔اس کے ساتھ ہی انہوں نے جی ڈی پی میں اضافہ، گزشتہ سال کے مقابلے مالیاتی خسارے میں کمی اور بنیادی ڈھانچے میں سرمایہ کاری کے لیے 11.11 لاکھ کروڑ روپے فراہم کیے جانے کو بھی اجاگر کیا۔ اس سے شمال مشرقی خطہ (این ای آر) میں بہتر روابط اورکنکٹویٹی کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈی او این ای آر کے تمام جاری منصوبوں  پر عمل درآمدکو تیزتر کیا جائے گا۔انہوں نے وزارت کی طرف سے شروع کی گئی کلیدی اصلاحات کا خاکہ بھی پیش کیا جس کی بدولت منصوبوں کے لیے بروقت بجٹ کی تقسیم اور ان کی منظوری کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جاسکے گا۔

ڈاکٹر مجومدار نے اپنے خطاب میں شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے وژن پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا: ‘‘عزت مآب وزیر اعظم جناب نریندر مودی جی کی متحرک قیادت میں، وکست بھارت کا ترقی پسند سفر، شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کو ایک نئی بلندی پر لے جائے گا۔ وِکست نارتھ ایسٹ ‘سب کا ساتھ، سب کا وکاس’ کے نعرے کے ساتھ وکِست بھارت کے لیے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔’’

انہوں نے غریبوں، خواتین، نوجوانوں اور کسانوں کی فلاح و بہبود کو ترجیح دیتے ہوئے لگاتارغیرمعمولی ساتواں بجٹ پیش کرنے کے لیے وزیر خزانہ، محترمہ نرملا سیتا رمن کا شکریہ ادا کیا،جس کے تحت  بجٹ میں تعلیم، روزگار اور ہنر مندی  کے فروغ کے لیے 1.48 لاکھ کروڑ روپے اور خواتین اور لڑکیوں کو فائدہ پہنچانے والی اسکیموں کے لیے 3.00 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ای آر میں غیر مستثنیٰ مرکزی وزارتوں اور محکموں کی طرف سے بھی خاطرخواہ مالی سرمایہ کاری کی گئی ہے، جس کے مجموعی اخراجات15-2014 اور24-2023 کے درمیان 5.22 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔

ڈاکٹر مجومدار نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ خطے میں حقیقی اخراجات 24-2023 میں پہلی بار 1.00 لاکھ کروڑ روپے سے تجاوز کر گئے ہیں۔  23-2022 سے26-2025 کے درمیان 6,600 کروڑ  روپئے کے بقدر تخمینہ بجٹ کے ساتھ پی ایم ڈیوائن پہل نے بنیادی ڈھانچے، سماجی ترقی، اور ذریعہ معاش کے منصوبوں میں نمایاں تعاون کیا ہے۔ وزیر موصوف نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ‘ایک بھارت شریشٹ بھارت’ کے وژن کا اعادہ کیا، جس کے تحت ایس سی اور ایس ٹی برادریوں اور خواتین اور نوجوانوں کے ذریعہ معاش پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے مختص کئے گئے فنڈ میں اضافہ کرکے 5,900 کروڑ روپے کیا گیا ہے۔

انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ‘‘جناب جیوترادتیہ سندھیا جی کی متحرک قیادت نے، جو اس وزارت میں میرے سینئر ہیں، نے پہلے ہی پرامیدی پیدا کردی ہے ۔ ان کے وسیع تجربے سے سیکھتے ہوئے، میں وکست نارتھ ایسٹ کے اپنے سفر کے دوران آپ سب تک پہنچنے کی کوشش کروں گا۔’’

ڈاکٹر مجومدار نے مزید کہا کہ مالی شمولیت کو فروغ دینے کے لیے انڈیا پوسٹ پیمنٹ بینک کی 100 شاخیں این ای آر میں کھولی جائیں گی۔ یہ شاخیں شمال مشرقی ریاستوں کے بھائیوں اور بہنوں کے لیے بینکنگ خدمات کو مزید قابل رسائی، کفایتی اور قابل اعتماد نیز بھروسے مند بنائیں گی۔انہوں نے  اگرتلہ-اکھوڑہ ریلوے لنک، سیلا سرنگ، کامکھیا کوریڈور، کلادن ملٹی ماڈل ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ پروجیکٹ، اور بھارت-بنگلہ دیش فرینڈ شپ پائپ لائن جیسے بنیادی ڈھانچے کے پروجیکٹس کو کنیکٹوٹی اور سماجی و اقتصادی ترقی کو بڑھانے کے لیے حکومت کے عزم کی مثال کے طور پر اجاگر کیا۔

اس موقع پر ایم ڈی او این ای آر کی طرف سے لاگو کی جانے والی مختلف اسکیموں کے بارے میں ایک تفصیلی پریزنٹیشن بھی دی گئی، جن میں  پی ایم –ڈیوائن، این ای ایس آئی ڈی ایس (سڑکیں)، ایس آئی ڈی ایس(اوٹی آر آئی)، شمال مشرقی کونسل(این ای سی) کے خصوصی پیکیجز اور اسکیمیں شامل ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001J170.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002DGRJ.jpg

******

ش ح۔ ع م ۔ ف ر

U:8775



(Release ID: 2037286) Visitor Counter : 39