خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین کی زیر قیادت ترقی پر بحث کے لیے خواتین اور بچوں کی بہبود كی وزارت کا پوسٹ بجٹ ویبنار آئندہ کل


خواتین اور بچوں کی بہبود کی مرکزی وزیر ویبینار میں افتتاحی خطبہ پیش کریں گی

Posted On: 25 JUL 2024 7:43PM by PIB Delhi

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت  کل (26.7.2024) کو ایک مابعد بجٹ ویبینار منعقد کرے گی جس کا مقصد افرادی قوت میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے کے لیے اہم اعلانات پر تبادلہ خیال کرنا ہے۔

خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزیر محترمہ انپورنا دیوی خواتین کی زیرقیادت ترقی کے لیے وزارت کے عزم پر زور دیتے ہوئےافتتاحی خطبہ پیش کریں گی ۔سال 2025-2024 کے لیے خواتین کی بہبود اور انہیں بااختیار بنانے کے لیے 3.3 لاکھ کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔ یہ فنڈنگ ​​کام کرنے والی خواتین کے ہاسٹلوں اور کریچوں کا ایکو سسٹم قائم کرنے، خواتین کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بنانے اور کام کی جگہ پر خواتین کی شرکت بڑھانے کے اقدامات کو عمل میں لانے کی وزارت کی کوششوں کو مزید فروغ دے گی۔

 

ویبینار کا آغاز خواتین اور بچوں کی بہبود کی وزارت کے سکریٹری جناب انیل ملک کے افتتاحی کلمات سے ہوگا۔ ویبینار میں مختلف شعبوں کے ماہرین کی معلومات بھی شامل ہوں گی۔ یہ ماہرین خواتین کی بہبود اور  انہیں بااختیار بنانے کے لیے بہترین طریقوں، اختراعی صورتوں اور سہولیات نیز پالیسیوں کا داءرہ وسیع كرنے میں کلیدی چیلنجوں کی بابت  اپنا نقطہ نظر پیش کریں گے۔

ویبینار میں متعلقہ محکموں کی شرکت سمیت بلاک کی سطح تک كے ذمہ داران کی وسیع شرکت متوقع ہے۔

تقریب صبح 11:00 بجے  شاستری بھون، نئی دہلی میں منعقد کی جائے گی۔

 https://webcast.gov.in/mwcd کے ذریعے تقریب  تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

****

U.No:8766

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2037179) Visitor Counter : 11


Read this release in: Tamil , English , Hindi