وزارات ثقافت
مخطوطات سے متعلق قومی مشن
Posted On:
25 JUL 2024 6:34PM by PIB Delhi
مخطوطات سے متعلق قومی مشن کا مقصد ہندوستان کے مخطوطات کے ورثے کو دستاویزی شکل دینا، محفوظ بنانا اور قلمی نسخوں کی آن لائن ترسیل اور ڈیجیٹائزیشن کرنا ہے۔ اس کے لئے مشن نے ہندوستان بھر میں مخطوطات کے وسائل کے مراکز اور قلمی نسخوں کو محفوظ کرنے کےلئے سو سے زیادہ مراکز قائم کئے ہیں۔
مشن نے مخوطات کو محفوظ بنانے کے مراکزی (ایم سی سی ) اور مخطوطات کے وسائل کے مراکز کے نیٹ ورک کے ذریعہ ہندوستان کےمخطوطات کے مالا مال ورثے کو محفوظ کیا ہے۔ اسے دستاویزی شکل دی ہے اور اس کی ترسیل کی ہے۔
تفصیلات درج ذیل ہیں:
- مشن نے ملک بھر میں پانچ اعشاریہ دو ملین مخطوطات کو دستاویزی شکل دی ہے۔
- مشن نے مخطوطات 90 ملین فائلیں تیار کی ہیں۔
- مشن نے تین اعشاریہ پانچ لاکھ قلمی نسخوں کو ڈیجیٹائز کیا جن میں ساڑھے تین کروڑ صفحات ہیں۔
- سو سے زیادہ کنزرویشن ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔
- مشن نے تقریبا ایک لاکھ چالیس ہزار مخطوطات کو اپنے ویب پورٹل پر اپلوڈ کیا۔
- مشن کی تشکیل کے بعد سے اس نے سو سے زیادہ کتابیں شائع کرائی ہیں جن کی فہرست ضمیمہ اول میں ہے۔
یہ اطلاع ثقات اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
ANNEXURE-I
*****
U.No:8763
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 2037155)
Visitor Counter : 56