جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت

حالیہ مرکزی بجٹ قابل تجدید توانائی کے شعبے کے حق میں ہماری غیر متزلزل حمایت کا مظہر ہے جس میں  مختص رقم پچھلے سال سے تقریباً دوگنی كر دی گئی ہے: جناب پرہلاد جوشی

Posted On: 25 JUL 2024 5:28PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر برائے امور صارفین، خوراک اور عوامی تقسیم اور نئی اور قابل تجدید توانائی، جناب پرہلاد جوشی، نے  كہا ہے كہ "حالیہ مرکزی بجٹ قابل تجدید توانائی کے شعبے کے حق میں ہماری غیر متزلزل حمایت کا مظہر  ہے، جس میں پچھلے سال سے تقریباً دوگنی رقم مختص کی گئی ہے۔ وہ آج نئی دہلی میںکاربن مارکیٹ كے امكانات كو بروئے كار لانے كے اقدامات: سازگار ہائیڈروجن اور صاف ستھری توانائی کو تیز کرنے" سے متعلق ایك ورکشاپ سے خطاب كر رہے تھے۔ وزیر  موصوف نے قابل تجدید توانائی کے تئیں حکومت کی وابستگی كو اجاگر كیا اور حالیہ مرکزی بجٹ میں اس شعبے کے لیے تقریباً دوگنی رقم مختص كرنے پر روشنی ڈالی۔

 وزیر  موصوف نے مزید کہا كہ"ہندوستان میں شمسی، ہوائی، ہائیڈرو اور بایوماس ذرائع سے 2,109 گیگا واٹ کی قابل تجدید توانائی کی وسیع صلاحیت ہے اور ہم صاف ستھرے متبادل کی طرف ایک اہم انقلابی تبدیلی  کے لیے پرعزم ہیں"۔

وزیر  موصوف نے پالیسی میں اہم تبدیلیوں کا خاکہ پیش کیا جس میں مضر اخراج مشکل سے کم کرنے والی صنعتوں کو توانائی کی کارکردگی کے اہداف سے اخراج کے اہداف کی طرف منتقل کرنا شامل ہے اور  وضاحت کی كہ "انڈین کاربن مارکیٹ موڈ میں یہ منتقلی صنعتوں کے لیے زیادہ صاف  كرنے والی ٹیکنالوجیز کو اپنانے کے لیے مارکیٹ کے حق میں مضبوط ترغیبات پیدا کرے گی"۔

جناب پرہلاد جوشی نے کسٹم ڈیوٹی میں تبدیلیوں کے بارے میں بھی بات کی جس کا مقصد سولر سیل اور پینلز کی گھریلو مینوفیکچرنگ کو بڑھانا ہے۔ انہوں نے مصدقہ طور پر كہا كہ "یہ اقدامات قابل تجدید توانائی کی عالمی مارکیٹ میں ہندوستان کی پوزیشن کو مضبوط کریں گے اور صاف توانائی کی ٹیکنالوجیز میں خود انحصاری کو فروغ دیں گے۔

وزیر  موصوف نے نیشنل گرین ہائیڈروجن مشن کے تحت سازگار ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے حکومت کے اہم منصوبوں پر روشنی ڈالی۔  اس مشن کے لیے منظور شدہ رقم 19,744 کروڑ روپے ہے۔ انہوں نے کہا كہ "ہمارے مشن میں دیسی الیکٹرولائزر مینوفیکچرنگ اور گرین ہائیڈروجن کی پیداوار کے لیے خاطر خواہ ترغیبات شامل ہیں جس کا مقصد ہندوستان کا اس میدان میں ایک بڑا برآمد کنندہ بننا ہے"۔

جناب جوشی نے انڈین کاربن مارکیٹ  کی جاری ترقی پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اسے معیشت کو ڈیکاربنائز کرنے کے لیے ایک قومی فریم ورک قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "یہ اقدام ہمارے اقتصادی مفادات کو ماحولیاتی اہداف کے ساتھ ہم آہنگ کرے گا جو کہ ہماری موسمیاتی تبدیلیوں کو کم کرنے کی کوششوں میں ایک اہم کردار ادا کرے گا"۔

ورکشاپ میں قومی اور بین الاقوامی ماہرین کے ساتھ پانچ پینل مباحثے پیش کیے گئے۔ ذیل پر توجہ مرکوز کی گئی:

- بین الاقوامی مارکیٹ کے مواقع

- کاربن مارکیٹ کی سالمیت اور شفافیت

- عالمی رضاکارانہ کاربن مارکیٹ میں ہندوستان کی پوزیشن کا فائدہ اٹھانا

- پیرس معاہدے کے تحت بین الاقوامی تعاون کے نقطہِ نظر

- ہندوستانی رضاکارانہ کاربن مارکیٹ میں خریداروں کو فعال کرنا

اس تقریب میں صاف ستھرے، سازگار مستقبل کی طرف اپنے سفر میں عالمی مہارت سے فائدہ اٹھانے کے ہندوستان کے عزم کو ظاہر کیا گیا۔

******

U.No:8751

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2037126) Visitor Counter : 9


Read this release in: English , Hindi , Telugu