جدید اور قابل تجدید توانائی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم این آر ای کے وزیر مملکت جناب شری پد یسو نائک نے قابل تجدید توانائی  کی صنعت کی انجمنوں کے ساتھ شراکت داروں کی میٹنگ کی

Posted On: 25 JUL 2024 6:06PM by PIB Delhi

نئی اور قابل تجدید توانائی کی وزارت کے وزیر مملکت جناب   پد یسو نائک نے آج کل ہندوستانی شمسی صنعتوں کی اسوسی ایشن سمیت قابل تجدید توانائی کی صنعت کی انجمنوں کے نمائندوں کے ساتھ میٹنگ کی۔

میٹنگ میں پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم اور قابل تجدید توانائی کے شعبے میں ہندوستانی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لیے دیگر مراعات کے سلسلے میں بات چیت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

جناب شری پد یسو نائک نے صنعتی انجمنوں کو ایم این آر ای کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور ہندوستان کی کم کاربن  والی معیشت میں منتقلی کے عمل کو تیز  رفتارکرنے کے لیے حکومت کے عزم پر زور دیا۔

 ایم این آر ای کے سکریٹری ، جناب بھوپندر سنگھ بھلا  بھی میٹنگ میں موجود تھے۔ انہوں نے قابل تجدید توانائی کی صنعت میں ترقی اور اختراع کو فروغ دینے کے لیے وزارت کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس میٹنگ میں حکومت اور صنعت کے متعلقہ فریقوں کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانے کی طرف ایک اہم قدم قرار دیا گیا، جس کا مقصد قابل تجدید توانائی کے عالمی منظر نامے میں ہندوستان کے عزائم کو آگے بڑھانا ہے۔

************

ش ح۔ س ب    ۔ م  ص

 (U: 8753)

 


(Release ID: 2037106) Visitor Counter : 42


Read this release in: English , Hindi_MP , Hindi