صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے دفتر میں دو برس مکمل کر لیے
اپنی صدارت کا دوسرا برس مکمل کرنے پر، صدرجمہوریہ نے ایک اسکول ٹیچر کا کردار سنبھالا
انہوں نے راشٹرپتی بھون میں مختلف اقدامات کا آغازکیا
Posted On:
25 JUL 2024 5:12PM by PIB Delhi
صدرجمہوریہ ہند محترمہ دروپدی مرمو نے آج (25 جولائی 2024) کو اپنے دفتر میں دو برس مکمل کر لیے۔
اپنی میعاد کا دوسرا سال مکمل کر نے پر ،صدر دروپدی مرمو نے ایک ٹیچر کا وہ کردار ادا کیا جو وہ کبھی تھیں۔ پریزیڈنٹ اسٹیٹ میں ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ کے درجہ 9 کے طلباء کے ساتھ اپنی مختصر مگر جاندار بات چیت میں، انہوں نے فطرت کے تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں تعلیم دی۔ اس وقت کو یاد کرتے ہوئے جب وہ ان کی عمر کی تھیں، انہوں نے پودوں اور جانوروں کی دیکھ بھال کے اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔ طلباء نے جوش و خروش سے جواب دیا اور بہت سی تجاویز بھی پیش کیں۔
انہوں نے پریزیڈنٹ اسٹیٹ میں کیے گئے دیگر اہم اقدامات میں بھی حصہ لیا جن میں یہ شامل ہیں:
1. دوبارہ تیار شدہ شیو مندر کا افتتاح
2. پرنب مکھرجی پبلک لائبریری کا دورہ ، جہاں انہوں نے طلباء سے بات چیت کی اور راشٹرپتی بھون لائبریری کی پرانی اور نایاب کتابوں کے ڈیجیٹل ورژن کو دیکھا۔
3.انہوں نے ہنرمندی کی ترقی اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب جینت چودھری کی موجودگی میں اسکل انڈیا سنٹر کا افتتاح کیا۔
4. ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں کرکٹ پویلین کا افتتاح
5. سینتھیٹک اور گراس ٹینس کورٹس کا افتتاح
6. ای اپہار، آر بی ایپ، ای بک- صدارت کے عہدے کے پچھلے ایک سال کی جھلکیاں- کی تالیف کا اجراء ( لنک https://rb.nic.in/ebook.htm ) اور راشٹرپتی بھون میں دیگر ڈیجیٹل اقدامات
مختلف ڈیجیٹل اقدامات کے آغاز کے موقع پر اپنے مختصر تبصرے میں صدر جمہوریہ نے راشٹرپتی بھون میں ڈیجیٹلائزیشن کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے سہولت، رفتار، شفافیت اور جوابدہی میں اضافہ ہوگا۔
صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہمیں ہمیشہ معاشرے کے تمام طبقات بالخصوص محروم اور پسماندہ طبقات کی ترقی میں اپنا حصہ ڈالنے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہیں یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پچھلے دو سالوں میں کئی ایسے فیصلے کئے گئے ہیں جس سے راشٹرپتی بھون کے ساتھ عام لوگوں کی مصروفیت میں اضافہ ہوا ہے۔
صدر جمہوریہ نے پریزیڈنٹ اسٹیٹ میں پڑھنے کے کلچر اور کھیلوں کے کلچر کو فروغ دینے کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔
********
ش ح۔ ا ک۔ ج
Uno-8739
(Release ID: 2037076)
Visitor Counter : 48