بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
لوہےاور فولاد سے بنی اشیاء کی تیاری اور کپڑے کا شعبہ
Posted On:
25 JUL 2024 5:03PM by PIB Delhi
بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیر جناب جیتن رام مانجھی نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ بہت چھوٹی ، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں (ایم ایس ایم ای) کی وزارت مختلف اسکیموں اور پروگراموں کو نافذ کررہی ہے، جن کا مقصد ایم ایس ایم ای شعبے کو فروغ دینا اور ترقی دینا ہے۔ ان اسکیموں اور پروگراموں میں کریڈٹ گارنٹی فنڈ ٹرسٹ فار مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز یعنی بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں کے لئے قرض کی گارنٹی کے فنڈ سے متعلق ٹرسٹ(سی جی ٹی ایم ایس ای)، پرائم منسٹرز ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (پی ایم ای جی پی)، مائیکرو اینڈ اسمال انٹرپرائزز - کلسٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (ایم ایس ای-سی ڈی پی) اور ایم ایس ایم ای پرفارمنس(آر اے ایم پی)، ایم ایس ایم ای چیمپئنز اسکیم کو بڑھانا اور اس میں تیزی لانا وغیرہ شامل ہیں۔
ایم ایس ایم ای کی وزارت کے ذریعے چلائی جارہی، پروکیورمنٹ اینڈ مارکیٹنگ سپورٹ یعنی سرکاری خرید اور مارکیٹنگ سے متعلق معاونت (پی ایم ایس) اسکیم ہے، تجارتی میلوں میں انفرادی ایم ایس ایز کی شرکت کے لیے اقدامات کے ذریعے، لوہے اور فولاد سے بنی اشیاء کی تیاری اور ٹیکسٹائل کے شعبے سمیت، بہت چھوٹی اور چھوٹی صنعتوں (ایم ایس ایز) کو مارکیٹ تک رسائی کے اقدامات، نمائشیں، ملکی اور بین الاقوامی تجارتی میلوں کا انعقاد یا ایم ایس ایز کی شرکت کے لیے نمائشیں، وینڈر ڈیولپمنٹ پروگرام، جدید پیکیجنگ تکنیک کو اپنانا بشمول بار کوڈ کو اپنانا، ای - کامرس پلیٹ فارم کو اپنانا وغیرہ کے لیے فوائد فراہم کرتی ہے۔
لوہے، فولاد سے بنی اشیاء کی تیاری اور کپڑے کے شعبے میں پی ایم ایس اسکیم کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کی تفصیلات درج ذیل ہیں:-
نمبر شمار
|
شعبہ
|
گزشتہ مالی سال میں فائدہ حاصل کرنے والے کل ایم ایس ایز
|
1.
|
لوہے اور فولاد
|
393
|
2.
|
ٹیکسٹائل
|
1587
|
حکومت ہند ٹیکسٹائلز کے شعبے کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف اسکیموں / پہل قدمیوں کو بھی نافذ کررہی ہے۔ اہم اسکیموں / پہل قدمیوں میں پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اور اپیرل (پی ایم - ایم آئی ٹی آر اے) پارکس اسکیم شامل ہیں، جو ایک جدید، مربوط بڑے پیمانے پر، عالمی معیار کا صنعتی ایکو نظام، پیداوار سے منسلک اسکیل ترغیب (پی ایل آئی) اسکیم بنانا چاہتی ہے، جس کے تحت ایم ایم ایف فیبرک، ایم ایم ایف اپیرل اور تکنیکی ٹیکسٹائل، فروغ اور مارکیٹ کی ترقی، ہنر مندی اور برآمداتی فروغ؛ ریشم کی زراعت کی قدر کی جامع ترقی کے لیے سلک سماگرا-2؛ نیشنل ہینڈلوم ڈویلپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) اور ہتھ کرگھا اور دستکاری سے متعلق شبعوں کے لئے جامع معاونت کے لئے نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔
************
U.No:8733
ش ح۔ ع م۔ق ر
(Release ID: 2037052)
Visitor Counter : 40