وزارت سیاحت

دیہی سیاحت کا فروغ

Posted On: 25 JUL 2024 3:00PM by PIB Delhi

سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  بتایا کہ سیاحت کی وزارت اپنی ‘سودیش درشن (ایس ڈی)’ کی  مرکزی شعبے کی اسکیم  کے ذریعے،  ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو،  ان کی مشاورت سے مالی امداد دے کر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے۔ اس اسکیم کے تحت سیاحت کی وزارت نے ذیل میں دی گئی تفصیلات کے مطابق رورل سرکٹ تھیم کے تحت 2 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے:-

ریاست / منظوری کا سال

پروجیکٹ کانام

منظور شدہ رقم (کروڑ روپے میں)

بہار/   2017-18

بھیتی ہاروا- چندرایہ- ترکولیا کی ترقی

44.27

کیرالہ /  2018-19

ملنڈ مالابار کروز ٹورازم پروجیکٹ کی ترقی

57.35

وزارت نے اب اپنی سودیش درشن اسکیم کی سودیش درشن 2.0 (ایس ڈی 2.0) کے طور پر نظر ثانی کی ہے ، جس کا مقصد ملک میں پائیدار اور جواب دہ سیاحتی مقامات کو ترقی دینا ہے اور اس نے اسکیم کے تحت ترقی کے لیے 57 مقامات کا انتخاب کیا ہے۔ جبکہ منتخب کردہ مقامات کے علیحدہ رقبے میں دیہی علاقے بھی شامل ہو سکتے ہیں، وزارت نے سال 23-2022 میں 29 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے، جن میں 32.20 کروڑ روپے کی لاگت سے اتراکھنڈ میں 'گنجی کے مقام پر دیہی ٹورازم کلسٹر تجربہ' بھی شامل ہے۔ سیاحت کی وزارت نے چیلنج پر مبنی مقام کی ترقی (سی بی ڈی ڈی) کے لئے روہنما خطوط بھی جاری کئے ہیں،  جو سودیش درشن اسکیم کی ایک ذیلی اسکیم ہے اور اس نے ترقی کے لیے اسکیم کے رہنما خطوط میں طے شدہ پیرامیٹرز کی بنیاد پر ملک میں 42 مقامات کی نشاندہی کی ہے، جن میں درخشاں گاؤں کے زمرے کے تحت درج ذیل 5 مقامات شامل ہیں۔:

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

 مقام

اروناچل پردیش

کبیتھو

ہماچل پردیش

رکچھم، چھٹکل

سکم

گناتھنگ گاؤں

اتراکھنڈ

منا گاؤں

اتراکھنڈ

جاڈنگ

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

باہم مربوط فہرست میں سیاحت کو شامل کرنے کی کوئی تجویز تیار نہیں کی گئی ہے۔ تاہم، وزارت سیاحت، حکومت ہند نے 8 دسمبر 2021 کو ہندوستان میں دیہی سیاحت کی ترقی کے لیے، قومی حکمت عملی اور روڈ میپ اور 5 مئی 2022 کو دیہی ہوم اسٹے کے فروغ کے لیے قومی حکمت عملی کا آغاز کیا ہے۔ یہ حکمت عملی کلیدی اسٹریٹجک ستونوں پر مبنی ہے، جن کی شناخت دیہی سیاحت اور دیہی ہوم اسٹے کی ترقی کے لیےکی گئی۔ کلیدی اسٹریٹجک ستون درج ذیل ہیں:

1. دیہی سیاحت کے لیے ماڈل پالیسیاں اور بہترین طور طریقے

2. دیہی سیاحت کے لیے ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز اور پلیٹ فارم

3. دیہی سیاحت کے لیے کلسٹر تیار کرنا

4. دیہی سیاحت کے لیے مارکیٹنگ سپورٹ

5. متعلقہ فریقوں کی صلاحیت سازی

6. حکمرانی اور ادارہ جاتی فریم ورک

حکومت ہندکی وزارت سیاحت کے تحت ایک خودمختار ادارہ، انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹریول مینجمنٹ، مرکزی نوڈل ایجنسی ہے، جو کہ ملک میں دیہی سیاحت اور دیہی ہوم اسٹے کے فروغ اور ترقی کے منصوبوں اور اسکیموں کو مربوط کرنے اور لاگو کرنے میں وزارت سیاحت کی معاون کرتی ہے۔

دیہی سیاحت سے متعلق گاؤں کا پورٹل (www.rural.tourism.gov.in) ہندوستان میں دیہی سیاحت کے امکانات کو اجاگر کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ ویب سائٹ پر ہندوستان کے دیہی سیاحتی مقامات، ہندوستان میں دیہی ہوم اسٹے وغیرہ کے بارے میں معلومات موجود ہیں۔

سیاحت کی وزارت نے ایک ایسے گاؤں کو اعزاز دینے کے لیے بہترین سیاحتی دیہاتوں کا مقابلہ شروع کیا، جو مشہور ثقافتی اور قدرتی اثاثوں کے ساتھ سیاحتی مقام کی بہترین مثال پیش کرتا ہے، برادری پر مبنی اقدار، اشیاء اور طرز زندگی کا تحفظ کرتا ہے اور اسے فروغ دیتا ہے، اور اس کے تمام پہلوؤں -  اقتصادی، سماجی، اور ماحولیاتی- سیاحت کو مثبت تبدیلی، ترقی، اور کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے محرکوں میں سے ایک بنانے کے بڑے ہدف کے ساتھ  پائیداری کے لیے واضح عزم رکھتا ہے۔

سیاحت کی وزارت نے بہترین دیہی ہوم اسٹے کا مقابلہ شروع کیا، جو دیہی ہوم اسٹے کے لیے اپنی منفرد پیشکشوں کو ظاہر کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا، جس سے سیاحوں کو نئے اور دلکش رہائش کے اختیارات تلاش کرنے کا موقع ملے گا۔

سیاحت کی وزارت، اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم (یو این ڈبلیو ٹی او) کے بہترین سیاحتی دیہاتوں کے مقابلے میں حصہ لیتی ہے۔ یہ ہندوستان کے لیے عالمی میدان میں پائیداری، تحفظ اور دیہی سیاحت میں اپنے اقدامات کو اجاگرکرنے کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ 2021 کے ایڈیشن میں، تلنگانہ کے پوچمپلی کو بہترین سیاحتی گاؤں کے طور پر تسلیم کیا گیا تھا۔ 2022 میں، خونوما ،کویو این ڈبلیو ٹی او کے اپ گریڈ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا۔ 2023 میں، گجرات میں کچھ میں ڈھورڈو گاؤں کو بہترین سیاحتی گاؤں کے طور پر منتخب کیا گیا تھا اور مدھیہ پردیش کے مڈلا گاؤں کو اپ گریڈ پروگرام کے لیے منتخب کیا گیا تھا۔

سکریٹری (سیاحت) کی سربراہی میں دیہی سیاحت کی ترقی کے لیے ایک ٹاسک فورس بھی تشکیل دی گئی ہے اور اس میں مرکزی وزارتوں/ ریاستی حکومتوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی  انتظامیہ اور صنعت کے متعلقہ فریقوں کے نمائندے شامل ہیں۔

************

U.No:8721

ش ح۔ ع م۔ق ر



(Release ID: 2036954) Visitor Counter : 8


Read this release in: English , Hindi