شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈیٹا پرائیویسی

Posted On: 24 JUL 2024 2:44PM by PIB Delhi

شماریات کا کلیکشن (سی او ایس) ایکٹ، 2008 (2009 کا 7) 7 جنوری 2009 کو پارلیمنٹ نے منظور کیا تھا۔ یہ ایکٹ بعض معاملات میں معلومات کے افشاء اور ان کے استعمال پر پابندیاں عائد کرتا ہے۔ ایکٹ دیگر باتوں کے ساتھ التزام کرتا ہے کہ افراد سے جمع کی گئی معلومات کو خفیہ رکھا جائے گا اور صرف شماریاتی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اگر انفرادی معلومات کو شائع / ظاہر کرنے کی ضرورت ہے، تو یہ فرد کی شناخت کی تفصیلات کو دبانے کے بعد ہی کیا جائے گا۔

مزید برآں، حکومت ہند کی سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت کے ذریعے نیشنل ڈیٹا شیئرنگ اینڈ ایکسیسبیلٹی پالیسی (این ڈی ایس اے پی)، 2012 بنائی گئی جس کے مطابق حکومت ہند کی  وزارت شماریات اور پروگرام نفاذ (ایم او ایس پی آئی) نے شماریاتی ڈیٹا  کی تقسیم سے متعلق رہنما خطوط کو یکم اپریل 2019 نوٹیفائی کیا ہے۔یہ این ڈی ایس اے پی 2012 میں طے شدہ مجموعی فریم ورک کے اندر ڈیٹا کی قابل اشتراک اور ناقابل اشتراک کے طور پر درجہ بندی کرتا ہے نیز تقسیم اور قیمتوں کے تعین کے لیے رہنما خطوط فراہم کرتا ہے۔

نیشنل سمپل سروے کے ذریعے ایم او ایس پی آئی کے ذریعے جمع کیے گئے ڈیٹا کو قابل اشتراک اور ناقابل اشتراک میں تقسیم کیا گیا ہے۔ جس میں ایسی معلومات پر مشتمل ڈیٹا، جس سےقومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے اور/یا جو انفرادی خبر دہندگان/اسٹیبلشمنٹ کی شناختی تفصیلات پر مشتمل ہے، کا اشتراک نہیں کیا جاتا۔ کوئی بھی ڈیٹا، جو براہ راست یا بالواسطہ طور پر انفرادی خبردہندہ کی شناخت ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے، اسے  بھی شیئر نہیں کیا جاتا ہے۔

ڈیجیٹل پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن (ڈی پی ڈی پی) ایکٹ، 2023کو 11 اگست 2023 کو نافذ کیا گیا ہے ، پرسنل ڈیٹا کی حفاظت کے لیے ڈیٹا فیڈوسیریز پر ذمہ داریاں عائد کرتا ہے، انہیں جوابدہ بناتا ہے، ساتھ ہی ڈیٹا پرنسپل کے حقوق اور فرائض کو بھی شامل کرتا ہے۔ ڈی پی ڈی پی ایکٹ، ایک فریم ورک کے طور پر کام کرتا ہے اور پرسنل ڈیٹا کی پروسیسنگ کے سلسلے میں کلیدی اصول طے کرتا ہے۔ ڈی پی ڈی پی ایکٹ کے سیکشن 17(2) کے مطابق، پرسنل ڈیٹا کی پروسیسنگ جو تحقیق، آرکائیونگ یا شماریاتی مقصد کے لیے ضروری ہے، ڈی پی ڈی پی ایکٹ کی دفعات سے مستثنیٰ ہے، بشرطیکہ اس طرح کی پروسیسنگ اس کے تحت تجویز کردہ شکل اور طریقے سے کی جائے۔

یہ معلومات شماریات اور پروگرام نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)میں وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، جناب راؤ اندرجیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

 

 

*******

ش ح۔ م م۔ ع ن

 (U: 8695)


(Release ID: 2036667) Visitor Counter : 40


Read this release in: English , Hindi , Hindi_MP , Tamil