نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نوجوانوں کے امور ، کھیلوں  اور محنت  و روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے پورے ہندوستان سے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکاروں کے ساتھ بات چیت کی


حکومت جامع مدد اور وسائل  کے ساتھ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے  تئیں پرعزم ہے: ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ

’’مرکزی بجٹ 25-2024  میں نوجوانوں کو دھیان میں رکھ کر بنایا گیا ہے اور ایم وائی بھارت پورٹل ہمارے وکست بھارت کی طرف سفر میں نوجوانوں کی شمولیت کا ایک محرک بنے گا‘‘

Posted On: 24 JUL 2024 7:07PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور ، کھیل، محنت اور روزگار کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے ہندوستان بھر سے نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) کے رضاکاروں کے ساتھ ایک متحرک اور بصیرت انگیز بات چیت کی۔ اس بات چیت کا مقصد ان نوجوانوں کو پہچاننا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا تھا جو کمیونٹی سروس اورملک و قوم کی تعمیر میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ باخبر فیصلہ سازی کے لیے حتمی صارفین یعنی نوجوانوں کو شامل کرنے کے لیے مرکزی وزیر کی طرف سے شروع کی گئی اس مہم کا حصہ ہے۔قبل ازیں، وزیر موصوف نے نیشنل یوتھ ایوارڈ یافتگان، نیشنل سروس اسکیم ایوارڈ حاصل کرنے والوں اور این وائی کے، کے رضاکاروں سے  بھی بات چیت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/1KHYJ.jpg

شروع میں مرکزی وزیر نے اس بات کاذکر کیا کہ کل پارلیمنٹ میں پیش کردہ مرکزی بجٹ25-2024  میں نوجوانوں کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ بجٹ میں حکومت نے 10 ارب روپے خرچ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 4 کروڑ سے زیادہ نوجوانوں کو روزگار اور ہنر کی سہولت فراہم کرنے کے لیے 2 لاکھ کروڑروپے مختص کئے گئے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/2PWCK.jpg

پرجوش رضاکاروں سے خطاب کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے نوجوانوں میں سماجی ذمہ داری کے احساس کو فروغ دینے میں این ایس ایس کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے ملک بھر میں این ایس ایس کے رضاکاروں کی بے لوث خدمات کے لیے ان کی دلی ستائش کی۔

بات چیت کے دوران ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ نے ایم وائی  بھارت پورٹل کے بارے میں رائے لی۔ اس موقع پر این ایس ایس کے رضاکاروں نے اپنی سرگرمیوں اور مختلف بیداری مہموں، کمیونٹی سروسز وغیرہ میں حصہ لینے کے بارے میں اپنے تجربات مشترک کئے ۔ این ایس ایس کے رضاکاروں نے اس بات کو اجاگر کیا کہ  سی وی بلڈر اور تجربات سیکھنے سے متعلق کورس جیسے ماڈیولز مددگار ثابت ہوئے ہیں اور انہوں نے مرکزی وزیر سے اس طرح کی خصوصیات اور کورسز کو مزید وسعت دینے کی درخواست کی۔

ڈاکٹر منڈاویہ نے اس بات کا ذکر کیا کہ یہ پلیٹ فارم نوجوانوں کی مصروفیت کے لیے ایک جامع مرکز کے طور پر کام کرتا ہے، جو وسیع پیمانے پر خدمات اور اقدامات تک رسائی کی پیشکش کرتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم وائی بھارت نوجوانوں کو ضروری وسائل اور مواقع فراہم کرکے انہیں بااختیار بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ وہ ملک وقوم کی تعمیر اور ذاتی ترقی میں بامعنی تعاون دیں سکے۔

مختلف اقدامات اور پروگراموں کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت کے عزم کو اجاگر کرتے ہوئے، ڈاکٹر منڈاویہ نے کہا کہ ’’ہماری حکومت وکست بھارت کے سفر میں ہمارے نوجوانوں کی مکمل صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ضروری مدد اور وسائل فراہم کرنے کے تئیں پرعزم ہے۔ وزارت نے نوجوانوں کو فیصلہ سازی  کے دوران  کافی اہمیت دی ہے ۔‘‘

مرکزی وزیر نے ایم وائی بھارت پورٹل کے لیے این ایس ایس رضاکاروں کی کوششوں اور دلچسپی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں نوجوانوں کی شمولیت بہت ضروری ہے اور ایم وائی بھارت پورٹل یقینی طور پر اس عمل کو تیز کرے گا۔ انہوں نے رضاکاروں کوایم وائی بھارت پورٹل کے بارے میں بیداری پھیلانے کی ترغیب دی اور دوسروں کو مستقبل میں ترقی کی منازل طے کرنے کی ترغیب دی۔

***********

 

ش ح ۔   ح ا - م ش

U. No.8696


(Release ID: 2036657)
Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil