ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہنرمندی کی ٹریننگ کی اسکیمیں

Posted On: 24 JUL 2024 3:18PM by PIB Delhi

حکومت ہند کے اسکل انڈیا مشن (ایس آئی ایم) کے تحت ہنرمندی کے فروغ اور صنعتوں کی وزارت (ایم ایس ڈی ای ) ہنرمندی کے فروغ کے مراکز اور اداروں کے ذریعہ ہنرمندی ، پھرسے ہنرمند بنانے اور زیادہ ہنر مند بنانے کی ٹریننگ مہیا کراتی ہے۔ پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا(پی ایم کے وی وائی)، جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس)، اپرینٹس شپ کے فروغ کی قومی اسکیم (این اے پی ایس ) اور کرافٹ میں ٹریننگ اکسیم جیسی مختلف اسکیموں کے تحت یہ تربیت فراہم کی جاتی ہے ، ان اسکیموں کا مختصر ذکر درج ذیل ہے۔

پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا(پی ایم کے وی وائی)؛اسکیم ملک بھر میں نوجوانوں کے لئے مختصر مدتی ٹریننگ اور اعلیٰ ٹریننگ فراہم کرتی ہے۔

جن شکشن سنستھان (جے ایس ایس) ؛اسکیم کا خاص مقصد غیر ناخواندہ ، یتیم خواندہ اور اسکول چھوڑدینے والے افراد کو کاریگری اور دستکاری کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

اپرینٹس شپ کے فروغ کی قومی اسکیم  (این اے پی ایس)؛ کا مقصد بنیادی تربیت یا ملازمت پر ٹریننگ اور صنعتوں میں کام کی جگہ پر ٹریننگ دینا ہے۔

کرافٹ میں ٹریننگ اسکیم (سی ٹی ایس ) ؛یہ اسکیم ملک بھر میں انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس (آئی آئی ٹی) کے ذریعہ طویل مدتی ٹریننگ فراہم کرتی ہے۔

یہ اطلاع ہنرمندی اور صنعتوں کے فراغ کے وزیر مملکت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔

*****

 

U.No:8670

ش ح۔رف۔س ا


(Release ID: 2036631)
Read this release in: English , Hindi , Telugu