امور داخلہ کی وزارت
نئے قوانین کے بارے میں آگاہی
Posted On:
24 JUL 2024 5:11PM by PIB Delhi
نئے فوجداری قوانین یعنی بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس)، 2023، بھارتیہ ناگرک سرکشا سنہتا (بی این ایس ایس)، 2023 اور بھارتیہ ساکشیہ ادھینیم (بی ایس اے)، کے بارے میں عام لوگوں میں بیداری پیدا کرنے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات درج ذیل ہیں:
پریس انفارمیشن بیورو (پی آئی بی) نے نئے فوجداری قوانین سے متعلق ایڈوائزریز، پریس ریلیز، انفوگرافکس وغیرہ کی اشاعت کے ذریعے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وسیع پیمانے پر تشہیر کے اقدامات کیے ہیں۔ پی آئی بی نے نئے فوجداری قوانین کی اہم خصوصیات پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 27 ریاستی دارالحکومتوں میں بنیادی طور پر علاقائی میڈیا کے لیے باہم گفت و شنید کے ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا ہے۔
آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن نے نئے فوجداری قوانین کے بارے میں نیوز بلیٹنز، پروگراموں اور مباحثوں اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے تقریبات/سرگرمیوں کا اہتمام کیا۔ اس موضوع کے ماہرین کے ساتھ گفتگو کا بھی اہتمام کیا گیا۔ پروگراموں کے درمیان نئے فوجداری قوانین پر وضاحتی ویڈیوز بھی چلائی گئیں۔
MyGov نے ٹرانسفارمنگ انڈیا ویب سائٹ اور تمام MyGov سوشل میڈیا ہینڈلز پر اطلاعاتی فلائرز اپ لوڈ کیا۔ شہریوں کی بیداری کے لیے 19 فروری 2024 کو تقریباً 7 کروڑ افراد کو ایک ای میل بھیجا گیا ۔ MyGov نے بیداری اور شہریوں کی مصروفیت پیدا کرنے کے لیے 14 مارچ اور 12 جون، 2024 کو اپنے پلیٹ فارم پر کوئز کی میزبانی بھی کی۔
اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ شہریوں میں تبدیلی لانے والی اصلاحات اور اس کے شہریوں، خاص کر خواتین اور بچوں پر پڑنے والے مثبت اثرات کے بارے میں آگاہی حاصل کرنے کے لیے، خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت، دیہی ترقی کی وزارت اور پنچایتی راج کی وزارت نے مشترکہ طور پر ویبنار کا انعقاد کیا۔ 21 جون 2024 کو ہندی میں نئے فوجداری قوانین جس میں تقریباً 40 لاکھ نچلی سطح کے کارکنوں نے حصہ لیا۔ انگریزی میں ایک اور ویبینار 25 جون 2024 کو منعقد ہوا جس میں تقریباً 50 لاکھ گراس روٹ لیول کے کارکنان نے شرکت کی۔
یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (یو جی سی) نے 1,200 یونیورسٹیوں اور 40,000 کالجوں میں معلوماتی فلائر بھیجے ہیں اور آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن (اے آئی سی ٹی ای) نے تقریباً 9,000 اداروں کو نئے فوجداری قوانین کے بارے میں فیکلٹیز اور طلباء کے درمیان حساسیت پیدا کرنے کے لیے لکھا ہے۔ اعلیٰ تعلیمی اداروں نے یکم جولائی 2024 کو دن بھر کی سرگرمیوں کا بھی اہتمام کیا ہے جس میں مرکوز گروپ ڈسکشنز، ورکشاپس، سیمینارز اور کوئزز شامل ہیں۔
یکم جولائی 2024 کو ملک کے تمام پولیس اسٹیشنوں میں ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں اسٹیک ہولڈرز اور عوام کے لیے نئے فوجداری قوانین کی اہم خصوصیات کو اجاگر کرنے والا ایک دو لسانی کتابچہ نمائش کے لیے پیش کیا گیا۔
قانونی امور کے محکمے نے نئی دہلی، گوہاٹی، کولکاتا، چنئی اور ممبئی میں پانچ کانفرنسوں کا انعقاد کیا جس میں پولیس، عدلیہ، پراسیکیوشن، جیل اور مختلف ریاستوں کے ماہرین کے مندوبین شامل ہوئے۔
نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) نے نئے فوجداری قوانین پر سنکالن ویب ایپلیکیشن شروع کی ہے اور اسے اپنی ویب سائٹ اور گوگل اور آئی او ایس پلے اسٹورز پر اپ لوڈ کیا ہے۔
این سی آر بی نے موجودہ کرائم اینڈ کریمنل ٹریکنگ نیٹ ورک اینڈ سسٹم (سی سی ٹی این ایس) ایپلیکیشن میں 23 فنکشنل ترمیم کی ہیں اور نئے سسٹم میں بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کے لیے ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو تکنیکی مدد فراہم کر رہا ہے۔ این سی آر بی نے نئے فوجداری قوانین کے نفاذ میں ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کا مسلسل جائزہ لینے اور ہینڈ ہولڈنگ کے لیے 36 سپورٹ ٹیمیں اور کال سینٹر تشکیل دیا۔ نیشنل انفارمیٹکس سینٹر (این آئی سی) نے جرائم کے مناظر کی ویڈیو گرافی اور فوٹو گرافی کی سہولت کے لیے ای ساکشیہ، نیائے شروتی اور ای سمن ایپس تیار کی ہیں۔ الیکٹرانک ذرائع سے عدالتی سماعت؛ اور عدالتی سمن کی ترسیل بالترتیب الیکٹرانک طور پر اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شیئر کی جاتی ہے۔
یہ بات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب بندی سنجے کمار نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔
*****
ش ح – ق ت
U: 8672
(Release ID: 2036626)
Visitor Counter : 43