سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

کساوا سے بنا بائیوپلاسٹک ناگالینڈ میں مقامی معیشت کو فروغ دے رہا ہے

Posted On: 24 JUL 2024 3:43PM by PIB Delhi

ناگالینڈ کے موکوکچنگ ضلع کے دس گاؤں کے چھوٹے کسان پلاسٹک کی جگہ پر کساوا اسٹارچ سے بنے کمپوسٹیبل بائیو پلاسٹک بیگ کا استعمال کرکے ایک مثال پیش کررہے ہیں۔

صرف ایک بار کے استعمال والے پلاسٹک پر پابندی لگانے کےلئے حکومت کی کوششوں نے بنیادی طورپر  دیگر متبادل کی کمی کی وجہ سے  محدود اثر ڈالا ہے جو وسیع طورپر  استعمال کئے جانے والے پلاسٹک کو بدل سکتے ہیں۔

اس چیلنج کا حل نکالنے کےلئے نارتھ ایسٹ سینٹر فار ٹیکنولوجی ایپلی کیشن اینڈ ریچ (این ای سی ٹی اے آر)نے کساوا اسٹارچ (مینیہوٹ ایسکولینٹا) سے کمپوسٹیبل  بائیو پلاسٹک بیگ بنانے کی پہل کی حمایت کی ہے۔

ناگالینڈ میں قائم ایم ایس ایم ای ایکو اسٹارچ نے ناگالینڈ کے موکوکچنگ  میں کساوا پلانٹ سے بائیوپلاسٹک  بیگ بنانے کےلئے ایک سہولیت قائم کی ہے اور کساوا کی کھیتی کرنے کے لئے پیداوار کی سہولت کے 30-40 کلومیٹر  کی حد کے اندر کسانوں کو جمع کررہا ہے۔کسانوں نے پہلے ہی ان اشیا کی روپائی شروع کردی ہے اور تقریباً ایک سال میں یہ فصل کلئے تیار ہوجائے گا۔

یونٹ کی حالیہ پیداوار  کی صلاحیت تقریباً تین ٹن فی ماہ ہے اور بازار سروے سے زیادہ مانگ کا پتہ چلا ہے۔

اس ماڈل کے ذریعہ سے مقامی معیشت کو فروغ دینے اور مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے کےلئے کساوا گاؤں کو فروغ دیا جارہا ہے ۔کساوا کی کھیتی کے ذریعہ سے انہیں ذریعہ معاش کے متبادل کے موقع مہیا کرنے کے لئے کسان گروپ بنانے کی سہولت فراہم کی جارہی ہے ۔کسانوں کو کساوا کی کھیتی  کی ٹریننگ بھی دی جارہی ہے اور انہیں  ضروری زرعی آلات سے لیس کی جارہا ہے۔

ہدف بنائے گئے تمام گاؤں  میں کام کرنے والی خواتین اپنی مدد آپ گروپوں کو بھی مضبوط بنایا جارہا ہے اور کساوا کی کھیتی  کو اپنی آمدنی کو بڑھانے کی سرگرمیوں کے طورپر اپنانے کےلئے فروغ دیا جارہا ہے۔

ایکواسٹارچ کا ہدف  کسانوں سے مقامی سطح پر حاصل کساوا  اسٹارچ سے بنے فوڈ پیکجنگ اور کیری بیگ کےلئے استعمال بائیو ڈی گریڈیبل فلم بیگ تیار کرنے  کا یونٹ قائم کرنا ہے۔اس سے خام مال کی صفائی شپنگ کےلئے مواد کی کاٹ چھانٹ اور پیکیجنگ میں زیادہ سے زیادہ مقامی نوجوانوں کو روزگار مل سکے گا۔

اس کوشش نے علاقے میں ماحولیات کے مطابق پلاسٹک معیشت کو پیدا کیا ہے ،جس سے سبز معیشت بنی ہے۔اس کے ممکنہ روزگار پید کرنے کی سرگرمی کے طورپر کام کرنے کی امید ہے۔یہ ہر گاؤں کو ایک صنعتی مرکز میں بدلنے،ایک سبز معیشت بنانے اور دیہی علاقوں میں کسانوں کے درمیان  بے حد ضروری اقتصادی  آزادی لانے کے راستے پر گامزن ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PEEK.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YRME.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003GCZW.jpghttps://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004DSCF.jpg

 

 

************

 

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 8683)



(Release ID: 2036582) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi