عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مشن کرم یوگی- سرکاری ملازمین کے مسلسل سیکھنے اور مہارتوں کو اپ گریڈ کرنے کے لیے سول سروسز کی صلاحیت سازی کا قومی پروگرام


‘‘گزشتہ دو سالوں کے دوران کسی بھی سرکاری ملازم کو محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) نے بیرون ملک پبلک پالیسی اور پبلک مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کرنے یا تربیت حاصل کرنے کے لیے اسپانسر نہیں کیا’’: ڈاکٹر سنگھ

Posted On: 24 JUL 2024 6:17PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ "ہندوستان کی ترقیاتی امنگوں اور قومی ترجیحات کی تکمیل میں سول سروسز کے اہم کردار کو تسلیم کرتے ہوئے، حکومت نے سول سروسز کی صلاحیت سازی کے لیے قومی پروگرام (این پی سی ایس سی بی) - مشن کرمایوگی" شروع کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001WYO7.png

 

سائنس اور ٹکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارتھ سائنسز کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، محکمہ جوہری توانائی اور محکمہ خلائی اور ایم او ایس، عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیرمملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مشن کرمایوگی کے تحت مرکز، ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے سرکاری ملازمین کے لیے صلاحیت سازی کے منصوبے بنا رہے ہیں اور نافذ کر رہے ہیں۔ حکومت نے آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ والے سوال کا جواب دیتے ہوئے ایک مربوط آن لائن ٹریننگ پلیٹ فارم، آئی جی او ٹی  بھی شروع کیا ہے۔

ڈاکٹر سنگھ نے مشن کرم یوگی کے سلسلے  میں بتایا کہ یہ  لاکھوں سرکاری ملازمین کو اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرنے اور لوگوں پر مرکوز نقطہ نظر کو آسان بنانے کے لیے مسلسل سیکھنے کے مواقع فراہم کرے گا۔ سول سروسز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کو دوسرے اداروں، یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، خاص طور پر معروف ملکی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے تاکہ تربیت میں عمیق تجرباتی سیکھنے کے مواد، فیکلٹی، تحقیق کو ترجیحی طور پر باہمی بنیادوں پر لایا جا سکے۔

اس کے علاوہ، تعلیمی ادارے خاص طور پر انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(آئی آئی ایم ز) سرکاری ملازمین کے لیے عوامی پالیسی اور نظم و نسق پر طویل اور مختصر مدت کے کورسز پیش کر رہے ہیں۔ آئی آئی ایم ز  اپنے عوامی پالیسی پروگراموں میں بہترین عالمی نظریہ اور طریقوں کو لانے کے لیے عالمی اداروں کے ساتھ اشتراکی پروگرام بھی چلا رہے ہیں، جس میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ بھی شامل ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران محکمہ پرسونل اینڈ ٹریننگ (ڈی او پی ٹی) نے کسی بھی سرکاری ملازم کو بیرون ملک پبلک پالیسی اور پبلک مینجمنٹ کی تعلیم حاصل کرنے یا تربیت حاصل کرنے کے لیے اسپانسر نہیں کیا ہے۔

************

ش ح۔ا م  ۔ م  ص

 (U: 8681)



(Release ID: 2036563) Visitor Counter : 3


Read this release in: English , Hindi