امور داخلہ کی وزارت

جموں و کشمیر میں منشیات کی لت کے معاملوں میں اضافہ

Posted On: 24 JUL 2024 5:12PM by PIB Delhi

’نشہ مُکت بھارت ابھیان‘ (این ایم بی اے) کے تحت حکومت کی کوششوں سے منشیات کی لت کے معاملوں کا بہتر طریقے سے پتہ لگانے میں مدد ملی ہے۔ سال 2022 سے متعلق نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو (این سی آر بی) کے شائع کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، جموں و کشمیر کے حوالے سے سال 2022-2020 کے لیے نارکوٹک ڈرگس اینڈ سائیکو ٹراپک مادہ ایکٹ، 1985 کے تحت ذاتی استعمال/کھپت کے لیے منشیات رکھنے کے لیے رجسٹر شدہ معاملوں (سی آر) کی تفصیلات درج ذیل ہے:-

ماخذ: ہندوستان میں جرائم 2022، این سی آر بی۔

حکومت نے منشیات کی مانگ میں کمی کے لیے قومی ایکشن پلان (این اے پی ڈی ڈی آر) تیار کیا ہے اور اس پر عمل درآمد کیا ہے جس کے تحت حکومت مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر سمیت ملک بھر میں نوجوانوں میں منشیات کے استعمال کے مسئلے کو روکنے کے لیے ایک مستقل اور مربوط کارروائی کر رہی ہے۔ اس میں شامل ہیں:

  1. جموں و کشمیر کے تمام اضلاع میں نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کا آغاز۔ مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں اس مہم کے تحت 6 لاکھ سے زیادہ نوجوانوں سمیت 91.5 لاکھ سے زیادہ لوگوں تک رسائی حاصل کی گئی ہے۔
  2. مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں حکومت کے تعاون سے 01 مربوط بحالی مراکز برائے عادی افراد (آئی آر سی اے) چل رہے ہیں تاکہ منشیات کے متاثرین کا علاج کیا جا سکے اور بچاؤ کی تعلیم، بیداری پیدا کرنے، تحریکی مشاورت، نشہ کی لت سے چھٹارہ وغیرہ کی خدمات بھی فراہم کی جا سکیں۔
  • III. مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں حکومت کے تعاون سے 02 کمیونٹی پر مبنی پیر لیڈ انٹروینشن (سی پی ایل آئی) مراکز منشیات کے خلاف بیداری پیدا کرنے اور زندگی کے ہنر سکھانے کے لیے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کے ساتھ کام کرنے کے لیے چل رہے ہیں۔
  1. مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں علاج کے لیے محفوظ جگہ فراہم کرنے کے لیے حکومت کے تعاون سے 03 آؤٹ ریچ اینڈ ڈراپ ان سینٹرز (او ڈی آئی سی) چل رہے ہیں، تاکہ بحالی، اسکریننگ، تشخیص، مشاورت اور منشیات پر انحصار کے لیے ریفرل اور لنکیج ٹریٹمنٹ اور بحالی کی خدمات فراہم کی جا سکے۔
  2. آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس)، نئی دہلی کے ذریعے سرکاری اسپتالوں میں 20 نشے کے علاج کی سہولیات (اے ٹی ایف) نافذ کی جا رہی ہیں۔
  3. مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر میں ایک ہی چھت کے نیچے آئی آر سی اے، او ڈی آئی سی اور سی پی ایل آئی کی تینوں سہولیات فراہم کرنے والے 05 ضلعی نشہ مکتی کیندر (ڈی ڈی اے سی) قائم کیے گئے ہیں۔
  4. حکومت کی طرف سے نشہ سے نجات کے لیے ایک ٹول فری ہیلپ لائن 14446 قائم کی جا رہی ہے تاکہ مدد کے خواہاں افراد کو بنیادی مشاورت اور فوری مدد فراہم کی جا سکے۔
  5. نوچیتنا ماڈیول، اساتذہ کی تربیت کے ماڈیول سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت (ایم او ایس جے ای) نے طلباء (6ویں سے 11ویں جماعت تک کے)، اساتذہ اور والدین کو منشیات پر انحصار، نمٹنے کی حکمت عملیوں اور زندگی کی مہارتوں کے بارے میں حساس بنانے کے لیے تیار کیے ہیں۔
  6. نشہ مکت بھارت ابھیان (این ایم بی اے) کے تحت مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے 16 ہزار سے زیادہ تعلیمی اداروں کی شرکت نے یقینی بنایا ہے کہ ابھیان کا پیغام جموں اور کشمیر کے بچوں اور نوجوانوں تک پہنچا ہے۔

 یہ بات امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں کہی۔

*****

ش ح – ق ت

U: 8671



(Release ID: 2036556) Visitor Counter : 6


Read this release in: English , Hindi