کامرس اور صنعت کی وزارتہ

آندھرا پردیش میں 2024-2023 كے فصلی موسم کے لیے نیلامی کے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کاشتکاروں کے ذریعہ تیار کردہ اضافی فلو کیورڈ ورجینیا تمباکو کی فروخت کی اجازت


اس  فیصلے سے  آندھرا پردیش کے کسانوں کو طوفانی بارشوں کی وجہ سے ہونے والے نقصان کی تلافی میں فائدہ پہنچے گا

Posted On: 24 JUL 2024 5:44PM by PIB Delhi

صنعت و تجارت كے وزیر  جناب پیوش گوئل  نے 2024-2023 كے فصل کے سیزن کے لیے آندھرا پردیش میں نیلامی کے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کاشتکاروں کے ذریعہ تیار کردہ اضافی فلو کیورڈ ورجینیا تمباکو کی فروخت کی منظوری دے دی ہے۔ یہ منظوری تمباکو بورڈ کے نیلامی پلیٹ فارمز پر عام لاگو سروس چارجز کے ساتھ دی گئی ہے۔ آندھرا پردیش کے تمام مٹی کے علاقوں میں 15028.09 ہیکٹر کے رقبے میں فصل کے نقصان کو مدنظر رکھتے ہوئے اضافی سروس چارجز کو معاف کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ 3 سے 5 دسمبر 2023 کے دوران ہونے والی طوفانی بارشوں کی وجہ سے کیا گیا ہے جس کے نتیجے میں کسانوں کو مرکزی کھیت میں ریپلانٹیشن/ خلا کو پُر کرنے کے لیے اضافی اخراجات كا سامنا كرنا پڑا تھا۔

آندھرا پردیش میں، فصل کے اس موسم کے دوران، 43125 کسانوں نے 97127.07 ہیکٹر کے رقبے میں ایف سی وی تمباکو کی کاشت کی اور 205.5 ملین کلوگرام فصل کی پیداوار کی تھی۔

آندھرا پردیش میں 2024-2023 كے فصل کے موسم کے لیے نیلامی کے پلیٹ فارم پر رجسٹرڈ کاشتکاروں کے ذریعہ تیار کردہ اضافی فلو کیورڈ ورجینیا تمباکو کی فروخت پر صفر جرمانے کے پیش نظر اس فیصلے سے آندھرا پردیش کے کسانوں کو طوفانی بارشوں سے ہونے والے نقصان کی تلافی کے لیے بہت فائدہ ہوگا۔

اس  رعایت سے ایف سی وی تمباکو کے کاشتکاروں کو قدرتی آفات کی وجہ سے درپیش مالی پریشانیوں پر قابو پانے میں مدد  ملے گی اور کاشتکاروں کو اپنی روزی روٹی جاری رکھنے میں بہت مدد ملے گی۔

*****

 

U.No:8665

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 2036526) Visitor Counter : 7


Read this release in: English , Hindi