امور داخلہ کی وزارت

مرکزی مسلح پولیس فورسز میں اسامیاں

Posted On: 24 JUL 2024 5:03PM by PIB Delhi

امور داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیا نند رائے نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں  بتایا کہ مرکزی مسلح پولیس فورسز (سی  اے پی ایفز) اور آسام رائفلز (اے آر) میں یکم جولائی 2024 تک اسامیوں کی تعداد 84,106 ہے، جبکہ کل منظور شدہ تعداد 10,45,751 ہے۔ خالی اسامیوں کو پُر کرنا ایک مسلسل عمل ہے۔ وزارت یو پی ایس سی، ایس ایس سی اور متعلقہ فورسز کے ذریعے اسامیوں کو تیزی سے پُر کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات کرتی رہی ہے اور کرتی رہے گی۔ یہ بھی واضح رہے کہ اپریل 2023 سے فروری 2024 کے درمیان 67,345  افراد کو بھرتی کیا گیا ہے۔  اس کے علاوہ ، 64,091 اسامیوں کونوٹیفائی کیا گیا ہے اور یہ بھرتی کے مختلف مراحل میں ہیں۔ مذکورہ بالا سے یہ واضح ہے کہ افواج کے حجم کے مقابلے میں غیر معمولی مؤثر اسامیوں کے ساتھ، اوور ٹائم کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

 حکومت نے سی اے پی ایفز اور اے آر میں خالی اسامیوں کو تیزی سے پُر کرنے کے لیے درج ذیل مزید اقدامات کیے ہیں:-

  1. کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی) کے عہدہ کے لیے سالانہ بھرتی، جس کے لیے اسٹاف سلیکشن کمیشن (ایس ایس سی) کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر  دستخط کیے گئے ہیں۔
  2. جنرل ڈیوٹی کے عہدوں پر بھرتی کو مربوط کرنے کے لیے، کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)، سب انسپکٹر (جی ڈی) اور اسسٹنٹ کمانڈنٹ (جنرل ڈیوٹی) کے عہدے پر بھرتی کے لیے ایک ایک نوڈل فورس کو طویل مدتی بنیادوں پر نامزد کیا گیا ہے۔
  3. تمام مرکزی  مسلح پولیس فورسز اور آسام رائفلز کو نان جنرل ڈیوٹی کیڈرس میں خالی اسامیوں پر مقررہ وقت میں بھرتی کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
  4. پروموشنل اسامیوں کو پر کرنے کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی (ڈی پی سی) کے اجلاسوں کا بروقت انعقاد۔
  5. بھرتی کو تیز کرنے کے لیے میڈیکل امتحان میں لگنے والے وقت کو کم کر دیا گیا ہے۔
  6. کانسٹیبل/ جی ڈی کے امیدواروں کی شارٹ لسٹنگ کے لیے کٹ آف مارکس کو کم کر دیا گیا ہے ،تاکہ کافی امیدوار حاصل کیے جا سکیں (خاص طور پر ان زمروں میں جہاں کمی دیکھی گئی ہو)۔

مرکزی مسلح پولیس فورسز اور آسام رائفلز میں کانسٹیبل (جنرل ڈیوٹی)/ رائفل مین کے عہدوں پر بھرتی میں سابق اگنی ویروں کے لیے 10 فیصد اسامیاں ریزرو کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ا س کے علاوہ ، عمر کی بالائی حد میں رعایت اور جسمانی صلاحیت  کے ٹیسٹ سے استثنیٰ کا انتظام کیا گیا ہے۔

 

************

U.No:8659

ش ح۔ اگ۔ق ر



(Release ID: 2036492) Visitor Counter : 4


Read this release in: English , Hindi , Tamil