سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

سڑک کی تعمیر کے اقدامات  

Posted On: 24 JUL 2024 1:59PM by PIB Delhi

موجودہ مالی سال 25-2024 ء  کے آغاز میں، جاری/ ٹھیکہ دیئے گئے پروجیکٹوں میں  وزارت کے  تحت  تعمیر کی جانے والی  قومی شاہراہوں (این ایچ ) کی تقریباً 20000 کلومیٹر  طویل شاہراہیں غیر مکمل  ہیں ۔  اس کے علاوہ ، وزارت کے پاس ڈی پی آر اور ٹینڈرنگ کے عمل کے تحت پیشگی پروجیکٹ   ہیں   تاکہ موجودہ اور اگلے مالی سالوں کے دوران تعمیراتی پیش رفت کو مزید بڑھایا جا سکے۔ وزارت  ، ریاستی حکومتوں اور  دیگر  متعلقہ فریقوں کے ساتھ فعال تعاون سے جاری منصوبوں میں رکاوٹوں کا جائزہ لینے اور ان کے حل کے طریقہ کار  پر غور  کر  رہی ہے۔ وزارت نئے پرجیکٹوں  کے لیے ضروری منظوریوں/ اجازت ناموں کی دستیابی اور سابقہ ​​شرائط کی تکمیل کے لیے بھی پوری کوششیں کر رہی ہے۔ تاہم، اب تک تعمیرات میں اضافے کی کوئی مخصوص سالانہ شرح کی منصوبہ بندی نہیں کی گئی ہے۔

حکومت نے   شاہراہوں  کے  پروجیکٹوں  میں نجی ڈیولپرز کی دلچسپی کی تجدید کرتے ہوئے  ، ملک میں تعمیراتی رفتار کو تیز کرنے کے لیے  این ایچ  کی تعمیر  کی خاطر ہائبرڈ اینوئٹی ماڈل (ایچ اے ایم ) کو منظوری دی ہے۔ اس کا مقصد  ، ایسے منصوبوں کی  تعداد میں زیادہ سے زیادہ  اضافہ کرنا ہے  ، جنہیں حکومت کے دستیاب محدود مالی وسائل کے اندر  نافذ کیا جا  سکے ۔ مزید،  ایچ اے ایم  نجی ڈیولپرز اور حکومت کے درمیان رسک شیئرنگ کی اجازت دیتا ہے۔ تعمیراتی مدت کے دوران منصوبے کی لاگت کا 40 فی صد تعاون کرکے ، حکومت نجی  کمپنیوں کے ساتھ مالی بوجھ  میں اشتراک کرتی ہے، جب کہ ٹریفک/ریونیو کے خطرات اتھارٹی کے  پاس ہوتے ہیں۔

آتم نربھر بھارت پہل کے تحت، یہ وزارت ٹھیکیداروں اور مراعات دہندگان کو پروجیکٹوں میں  نقد  رقم کی دستیابی اور  ورکنگ کیپٹل کی ضروریات کو کم کرنے کو یقینی بنانے کے لیے مختلف رعایتیں فراہم کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ مزید،  آئی این وی آئی ٹی  جیسے جدید فائنانسنگ طریقوں نے مکمل  شدہ  سڑک  کے اثاثوں کی قیمت کو  کھول  دیا ہے۔ آئی این وی آئی ٹی    کے ذریعے، وزارت  ، فنڈز کے روایتی ذرائع جیسے بجٹ کی مختص  رقم اور ٹول آمدنی کے علاوہ سرمائے کا متبادل ذریعہ پیدا کرنے میں کامیاب رہی ہے اور نجی  کمپنیوں کو  او اینڈ ایم  میں زیادہ تعاون  حاصل ہوا  ہے۔

یہ معلومات سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں  فراہم کیں ۔

 **************

)ش ح۔و ا   ۔  ع ا (

U.No. 8647



(Release ID: 2036430) Visitor Counter : 5


Read this release in: Tamil , English , Hindi